کسر صلیب

by Other Authors

Page 280 of 443

کسر صلیب — Page 280

- اگر تم آدمیوں کے قصور معاف کر دو گے تو تمہارا آسمانی باپ بھی تم کو معاف کرے گا یہ دستی ) تو به کرد - رجوع کرو۔تمام گناہ معاف ہوں گے۔(اعمال ہے )۔یہی مضمون حزقیل شیر اور متی ہے وغیرہ میں بھی بیان ہوا ہے۔ان سب حوالوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گناہوں کو معاف کرنا بائیبل کی رو سے خدا کی ایک صفت ہے اور ایسا ہوتا چلا آیا ہے۔پس معلوم ہوا کہ خدا رحم بالا میباولہ کر سکتا ہے۔رحم بلا مبادلہ کے حق میں ایک اور دلیل یہ ہے کہ رحیم کے مقابل پر قہر کی صفت ہے۔ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ قہر بلا مبادلہ عام ہوتا ہے۔پس یہ بات خدائی مقام کے زیادہ لائق ہے کہ رحم بلا مبادلہ بھی ہو۔اس دلیل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں بیان فرمایا ہے :- رحم بلا مبادلہ کا جو سوال کیا جاتا ہے اس کا۔۔۔۔۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون قدرت کو دیکھا جائے کہ آیا رحم اور قہر کے نفاذ میں اس کی عادات کیونکر ظا ہر ہے کہ رحم کے مقابل پر قہر ہے۔اگر رحم بلا مبادلہ جائز نہیں تو پھر قہر بلا مبادلہ بھی جائز نہ ہو گا۔اب ایک نہایت مشکل اعتراض پیش آتا ہے۔۔۔۔۔قہر بلا مبادلہ کی صورت یہ ہے کہ ہم اسے دنی میں اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ ہزار ہا کیٹر سے مکوڑ سے اور ہزار ہا حیوانات بغیر کسی جرم اور بغیر ثبوت کسی خطا کے قتل کئے جاتے ہیں ہلاک کئے جاتے ہیں ذبح کئے جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک قطرہ پانی میں صد یا کیڑے ہم پی جاتے ہیں اگر غور کر کے دیکھا جائے تو ہمار سے تمام امور معاشرت خداتعالی کے قہر بلا مبادلہ پر چل رہے ہیں یہاں تک کہ جو ٹیم کے کیڑے بھی انسان استعمال کرتا ہے اس میں اندازہ کر لینا چاہیئے کہ کس قدر جانیں تلف ہوتی ہیں اور حضرات عیسائی صاحبان جو ہر رو نہ اچھے اچھے جانوروں کا عمدہ گوشت تناول فرماتے ہیں ہمیں کچھ پتہ نہیں لگتا کہ یہ کس گناہ کے عوض میں ہورہا ہے۔اب جبکہ یہ ثابت شدہ صداقت ہے کہ اللہ جل شانہ، بلا مبادلہ قہر کرتا ہے اور اس کا کچھ عوض ملتا ہیں معلوم نہیں ہوتا تو پھر اس صورت میں با مبادل رحم کرنا اخلاقی حالت سے انسب اعداد کی ہے کہ سالہ ان سب دلائل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالی رحم بلا مبادلہ کر سکتا ہے۔جب یہ بات ثابت ہوگئی تو کفارہ کا اصول باطل قرار پاتا ہے اور اس کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔جب خدا انسانوں کے گناہ بغیر کسی معاوضہ کے معاف کر سکتا ہے تو اس کو کیا ضرورت ہے کہ اپنے بیٹے کو صلیب کی مصیبت اُٹھانے کی تکلیف ه : - جنگ مقدس مثلا جلد ؟ رہے۔