کسر صلیب

by Other Authors

Page 247 of 443

کسر صلیب — Page 247

۴۴۷ ہے کیونکہ خدا کا رحم اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ بندوں کے گناہ بخشے۔اس طرح کے بیان سے عیسائی اس راہ کو ہموار کر تے ہیں کہ خدا نے بندوں کو نجات دینے کی ایک صورت نکالی جیسی صفت عدل اور صفت رحم دونوں قائم رہتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو جو ہر قسم کے گناہ سے ازلی ابدی طور پر پاک تھا کیونکہ اس کی پیدائش بغیر باپ کے ہوئی تھی۔دنیا میں بھیجا جس نے خود کو صلیبی موت کے لئے خوشی خوشی پیش کر دیا اور صلیب پر لٹک کر جان دے دی اور اس طرح سب بنی آدم کے گناہ اپنے سر پر لے لئے اور ان کی لعنتوں کو بھی خود برداشت کیا۔یسوع مسیح نے ایسا اپنی مرضی سے کیا کیونکہ انہیں اسی غرض کے لئے تجسیم اختیار کیا تھا کہ گناہگار بنی آدم کے لئے مصلوب ہو کر لعنت کا بوجھ اُٹھا سے لکھا ہے :- " مسیح جو ہمارے لئے لعنتی بنا ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھوڑایا نہ لے الغرض به سیحیوں کے پیش کردہ کفارہ کا مختصر بیان ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام عیسائیوں کے اس کفارہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ عیسائی مذہب میں نجات پانے کے لئے ایک نئی تجویز نکالی گئی ہے اور ایک نیا نسخہ تجویز کیا گیا ہے جو تمام جہان کے اصول سے نرالا اور سراسر عقل اور انصاف اور رحم سے مخالف ہے اور وہ یہ ہے کہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے تمام جہان کے گناہ اپنے زمر لے کر صلیب پر مرنا منظور کیا تا ان کی اس موت سے دوسروں کی رہائی ہو اور خدا نے اپنے بے گناہ بیٹے کو مارا تا گناہ گاروں کو بچادے سے سیمی کفارہ کی بنیادی غلطیاں جہاں تک مسیحی کفارہ کے عقیدہ کی غلطیوں کا تعلق ہے تو وہ بے شمار ہیں۔حضرت مسیح پاک علیہ السلام کیا خوب فرماتے ہیں :- " یہ عقیدہ غلطیوں کا ایک مجموعہ ہے اس عقیدہ کفارہ کی ان غلطیوں کا مکمل جائزہ تو کفارہ کی تردید کے دلائل کے ضمن میں ہوگا۔اس جگہ خلاصہ کے طور پر کفارہ کی بنیادی غلطیوں کا مختصراً ذکر کرتا ہوں :۔گلیلیوں : شور لیکچر لاہور مٹ جلد ۵۲ :- لیکچر سیالکوٹ مل جلد ۲۰+