کسر صلیب

by Other Authors

Page 214 of 443

کسر صلیب — Page 214

۲۱۴ کرنے کے لئے مسیح کے معجزات کا سہارا ڈھونڈنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جیسا کہ پیشتر ہوتا رہا ہے۔اور نہ اس کی الوہیت کے ثبوت کے لئے ہم ان کے محتاج ہیں نہ لے پس حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات کے بارہ میں یہ سب امور اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیتے ہیں اور کسی قسم کا شک باقی نہیں رہنے دیتے کہ معجزات مسیح کو حضرت مسیح علیہ السلام کی الوہیت کے لئے دلیل نہیں بنایا جا سکتا۔پس معجزات مسیح کا ناقص اور ناقابل ثبوت اور غیر یقینی ہونا اس بات کی پیل ہے کہ یہ الوہیت کی بنیاد نہیں بن سکتے۔اگر یہ سوال ہو کہ جب حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات کی یہ حقیقت اور حیثیت ہے تو پھر ان معجزات کا قرآن مجید میں خاص طور پر کیوں ذکر کیا گیا ہے۔تو اس کا جواب حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے مقدس الفاظ میں یوں ہے کہ :- " قرآن شریف میں حضرت مسیح ابن مریم کے معجزات کا ذکر اس غرض سے نہیں ہے کہ اسی معجزات زیادہ ہوئے ہیں بلکہ اس غرض سے ہے کہ یہودی اس کے معجزات سے قطعا منکر تھے اور اس کو فریبی اور مکار کہتے تھے یہیں خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہودیوں کے رفع اعتراض کے لئے مسیح ابن مریم کو صاحب معجزہ قرار دیا اور اسی حکمت کی وجہ سے اس کی ماں کا نام صدیقہ رکھا ہے حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات کی حیثیت کے بارہ میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے دو اصولی حوالے درج کر کے میں اس دلیل کو ختم کرتا ہوں۔حضور فرماتے ہیں :- و مسیح کے معجزات اور پیش گوئیوں پر جس قدر اعتراضات اور شکوک پیدا ہوتے ہیں یکی نہیں سمجھ سکتا کہ کسی اور نبی کے خوارق یا پیش خبریوں میں کبھی ایسے شبہات پیدا ہوئے ہوں یا ست یہ بے ہودہ قصے ہیں جن پر خدائی کا شہتیر رکھا گیا ہے مگر وقت آتا ہے بلکہ آگیا کہ جس طرح روٹی کو دھن کا جاتا ہے اس طرح خدا تعالیٰ ان تمام قصوں کو ذرہ ذرہ کر کے اڑادے گا باشد : اہل مسجد در نسیم دعوت مل روحانی خزائن جلد 719 ه - انزال اورام حصہ اول طنت روحانی خزائن جلد ۲ با کے : سراج منیر مست :