کسر صلیب

by Other Authors

Page 171 of 443

کسر صلیب — Page 171

141 عقیدہ پر ہے وجہ زور دے رہی ہے اپنے آسمانی نشانوں کے ذریعے سے مدد دے۔انسان تسلی پانے کے لئے ہمیشہ آسمانی نشانوں کے مشاہدہ کا محتاج ہے۔اور ہمیشہ روح اس کی اس بات کی بھوکی اور پیاسی ہے کہ اپنے خدا کو آسمانی نشانوں کے ذریعے سے دیکھنے اور اسی طرح پر دہریوں اور طبعیوں اور ملحدوں کی کشاکش سے نجات پارے۔سو سچا مذہب خدا کے ڈھونڈنے والوں پر آسمانی نشانوں کا دروازہ ہرگز بند نہیں کرتا - 4 - ان تینوں معیاروں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا :- " جب میں دیکھتا ہوں کہ عیسائی مذہب میں خدا شناسی کے تینوں ذریعے مفقود ہیں تو مجھے تعجب آتا ہے کہ کس بات کے سہارے سے یہ لوگ میسوع پرستی پر زور مار رہے ہیں کیسی بدنصیبی ہے کہ آسمانی درواز سے ان پر بند ہیں معقول دلائل ان کو اپنے دروازہ سے سے دھکے دیتے ہیں۔اور منقولی دستاویزیں جو گذشتہ نبیوں کی مسلسل تعلیموں سے پیش کرنی چاہیئے تھیں وہ ان کے پاس موجود نہیں۔انسان کی عقلمندی یہ ہے کہ ایسا مذہب اختیار کرے کہ جس کے اصول خداشناسی پر سب کا اتفاق ہو۔اور عقل بھی شہادت دے اور آسمانی دروازہ سے بھی اس مذہب پر بند نہ ہوں۔سو غور کر کے معلوم ہوتا ہے کہ ان تینوں صفتوں سے عیسائی مذہب بے نصیب ہے۔اس کا خدا شناسی کا طریق ایسا نواں ہے کہ نہ اس پر یہودیوں نے قدم مارا اور نہ دنیا کی اور کسی آسمانی کتاب نے۔وہ ہدایت کی اور عقل کی شہادت کا یہ حال ہے کہ خود یورپ میں جبقدر لوگ علوم عقلیہ میں ماہر ہوتے جاتے ہیں وہ عیسائیوں کے اس عقیدہ پر تھا اور نہی کرتے ہیں اسکے اس تمہید کے بعد میں ان دلائل کو بیان کرتا ہوں جو کا سر صلیب سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ابطال الوہیت مسیح کے سلسلہ میں بیان فرمائے ہیں :- پہلی دلیل الوہیت مسیح کی تردید میں سب سے پہلی دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السّلام نے خود کبھی اور خود کسی جگہ یہ دعویٰ نہیں فرمایا کہ میں خدا یا خدا کا بیٹا ہوں۔خدائی کا معاملہ کوئی ایسا معمولی سا معاملہ نہیں کہ بغیر دعوی کے اس کو کسی کی طرف منسوب کر دیا جائے۔بلکہ حتی تو یہ ہے کہ صرف دعوی کبھی بھی صداقت کی دلیل : کتاب البریه ط من روحانی خزائن جلد ۱۳ سے کتاب البرية صا روحانی خزائن جلد ۱۳ حث : :