کسر صلیب

by Other Authors

Page 149 of 443

کسر صلیب — Page 149

۱۴۹ چاہیے۔کیونکہ مثلاً جب تین چیزیں تین تین سیر فرض کی جائیں تو وہ سب مل کہ ۹ سیر ہوں گی یا اے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ عیسائی اس بات کا انکار کر تے ہیں کہ تینوں کا ملوں کے ملنے سے جو چیز بنتی ہے وہ اکمل ہے اور درجہ کمال میں بڑھی ہوئی ہے۔در اصل عیسائیوں کے لئے مشکل یہ ہے کہ ان کی - 28 نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن والی حالت ہے۔اگر وہ اقرار کر یں کہ تین کاموں کے ملنے سے ایک اکمل وجود پیدا ہوتا ہے تو پھر وہ اکمل وجود خدا ہوگا اور ان تینوں اقانیم کی الوہیت اور تثلیث باطل ہو جائے گی۔اور اگر یہ نہیں کہ تینوں کامل وجود مل کر کسی اکمل وجود کو پیدا نہیں کر تے تو اس سے ان پر سخت اعتراض ہوتا ہے کہ آخر یہ کونسی منطق ہے کہ تین تین سیر کے تین بیٹے مل کہ 9 سیر نہ ہوں۔یہ حساب کا معمولی قاعدہ ہے جس کو ایک بچہ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔اسی دلیل کو سیدنا حضرت مسیح موعود یہ السلام نے بھی بیان فرمایا ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں : ان کا ملوں کے ملنے کے بعد یا ملنے کے لحاظ سے جو اجتماعی حالت کا ایک ضروری نتیجہ ہونا چاہیئے وہ کیوں اس جگہ پیدا نہیں ہوا یعنی یہ کیا سبب ہے کہ باوجودیکہ ہر ایک اقنوم تمام کمالات مطلوبہ الوہیت کا جامع تھا پھر ان تینوں جامعوں کے اکٹھا ہونے سے الوہیت میں کوئی زیادہ قوت اور طاقت نہ بڑھی۔اگر کوئی بڑھی ہے اور مثلاً پہلے کامل تھی پھر ملنے یا ملنے کے لحاظ سے اکمل کہلائے یا مثلاً پہلے قادر تھی اور پھر ملنے کے لحاظ سے اقد نام رکھا گیا۔یا پہلے خالق تھی اور پھر ملنے کے لحاظ سے خلاق یا اخلق کہا گیا۔تو براہ مہربانی اس کا کوئی ثبوت دنیا چاہیئے بات عیسائی اس سوال کا کیا جواب دیں اور اس مقدہ کی کیا وضاحت کریں وہ توصاف اس بات کا اقرار کر چکے ہیں کہ :۔" کثرت فی الوحدت ایک ایسا مسئلہ ہے کہ اس کے سمجھنے والا پیدا ہوا، نہ ہو گا یا سے گیارہویں دلیل تثلیث کے رد میں ایک زبر دست عقلی دلیل یہ ہے کہ تین خداؤں کا وجود ہے معنی اور لغو ہے۔:- جنگ مقدس اریحانی خزائن جلد ۱۹۲۶- جنگ مقدس ۱۲۵ ۱۳ روحانی خزائن جلد ۶ : : بیان ڈاکٹر مہنری مارٹن کلارک مندرج جنگِ مقدس حثت روحانی خزائن جلد ۶ : -