کسر صلیب

by Other Authors

Page 109 of 443

کسر صلیب — Page 109

144 اسلامی توحید حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے کہ اسلام کی پیش کردہ توحید ہی کامل اور فطرت انسانی کے عین مطابق ہے۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں :- آجکل توحید اور ہستی الہی پر بہت زور اور حملے ہو رہے ہیں۔عیسائیوں نے بھی بہت کچھ زور مارا اور لکھا ہے لیکن جو کچھ کہا اور لکھا ہے وہ اسلام کے خدا کی بابت ہی ہے نہ کہ ایک مردہ مصلوب اور عاجہ خدا کی بابت ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ جوشخص اللہ تعالٰی کی ہستی اور وجود پر قلم اٹھائے گا اس کو آخر کار اس خدا کی طرف آنا پڑے گا جو اسلام نے پیش کیا ہے۔کیونکہ صحیفہ فطرت کے ایک ایک پتے میں اس کا پتہ ملتا ہے اور بالطبع انسان اسی خدا کا نقش اپنے اندر رکھتا ہے کہ اسلامی توحید کی حقیقت کیا ہے ؟ اور مذہب اسلام نے جس واحد و یگانہ خدا کو پیش کیا ہے اس کی صفات کیا ہیں ؟ یہ ایک طویل مضمون ہے جس کی بیان کرنے کا یہ موقع نہیں۔لیکن چونکہ اس مقالہ میں توحید کے حق میں حضور علیہ السلام کے بیان فرمودہ دلائل کا ذکر ہو گا اسلئے اسلامی کا ہوگا توحید کی کسی قدر وضاحت ضروری معلوم ہوتی ہے۔مذہب اسلام نے جس توحید کو پیش کیا ہے قرآن مجید میں اس کا متعدد مقامات پر تفصیلی ذکر موجود ہے۔سورۃ الاخلاص میں اللہ تعالیٰ نے اسلامی توحید کے نظریہ کو یوں بیان فرمایا ہے:۔قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَهُ كُفُوًا اَحَدُه اَ کہ اسے ہمارے سے رسول ! تو دنیا میں یہ اعلان کر دے کہ اللہ اپنی ذات اور صفات پر ہر لحاظ سے اکیلا ہے وہ اللہ بے نیاز ہے نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ اس کو کسی نے جنا ہے اور کوئی بھی ایسی ہستی نہیں جو اس کی ہم بیلہ اور برا بر ہو۔ان آیات قرآنیہ کی تفسیر میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام فرماتے ہیں :- پاک فرمایا قل هُوَ اللهُ اَحَدُ اللهُ الصَّمَدُ الخ اس اقل عبادت کو جو بقدر ایک سطر بھی نہیں دیکھنا چاہیئے کہ کس لطافت اور عمدگی سے ہر ایک قسم کی شراکت سے وجود باری کا منزہ ہونا بیان فرمایا ہے۔اسکی تفصیل یہ ہے کہ شرکت از روئے حصر عقل چار قسم یہ ہے کبھی شرکت عدد میں ہوتی ہے کبھی مرتبہ میں اور کبھی نسب میں اور کبھی فل ه : ملفوظات جلد اول ص :