کسر صلیب — Page 108
| · ^ آخر توحید کی فتح ہے۔غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خُدا اپنے خدائی کے وجود سے منقطع کئے جائیں گئے۔مریم کی معبود نہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب ضرور مرے گا۔نئی زمین ہو گی اور نیا آسمان۔۔۔۔قریب ہے سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی ح یہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا اور نہ کندہ ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دیے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی تو حید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر اور محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کیہ دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے تب یہ باتیں جوئیں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی شه (حضرت مسیح موعود علیہ السلام) مذاہب عالم کا مرکزی نقطہ للہ تعالی کی ہستی ہماری اس کائنات کا مرکزی نقطہ ہے۔ہماری اس کائنات آب دیگل کا ہر ورہ اسی بزرگ و بر تر ہستی کے گرد گھومتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خدا کا تصور ہر مذہب میں کسی نہ کسی شکل میں ضرور پایا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کے لئے مختلف نام تجویز کئے گئے ہیں اسکی مختلف صفات بیان کی گئیں۔لیکن ایک بات ان سب میں مشترک رہی ہے اور وہ یہ کہ خدا کا تصور ہر مذہب میں ضرور پایا جاتا ہے اور حق تو یہ ہے کہ خدائی تصور ہی ہر مذہب کی جان اور حقیقی بنیاد ہے۔مذہب اسلام نے تصور ہستی باری تعالیٰ کے سلسلہ میں دنیا کے سامنے تو حید کامل کا نظریہ پیش کیا ہے جبکہ موجودہ عیسائیت تثلیث کی علمبردار ہے۔خاکسارہ کا مقالہ چونکہ عیسائیت کے خلاف علم کلام سے متعلق ہے اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ عقیدہ تثلیث کی تردید کے دلائل کا ذکر کرنے سے پہلے اسلام کی پیش کردہ توحید کا ایک مختصر خاکہ پیش کر دیا جائے اور ان دلائل کا بھی محفر ذکر کردیا جائے جو حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے اس ضمن میں بیان فرمائے ہیں۔مختصراً ۱۷ تبلیغ رسالت جلد ششم مشبه به