کسر صلیب

by Other Authors

Page 103 of 443

کسر صلیب — Page 103

ہیں۔لیکن زبان کی نشانی کو کوئی قبول نہیں کر سکتا۔لیکن آپ کی خدمت میں عرض کر چکا ہوں کہ قرآن کا نجات دینا میں نے بچشم خود دیکھا ہے اور میں پھر اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کہ کہتا ہوں کہ میں بالمقابل اس بات کو دکھلانے کو حاضر ہوں لیکن اول آپ دو حرفی مجھے جواب دیں کہ آپ کے مذہب میں سچی نجات معہ اس کی علامات کے پائی جاتی ہے یا نہیں۔اگر پائی جاتی ہے تو دکھلاؤ۔پھر اس کا مقابلہ کرو۔اگر نہیں پائی جاتی تو آپ صرف اتنا کہدو کہ ہمارے مذہب میں نجات نہیں پائی جاتی۔پھر میں یکطرفہ ثبوت دینے کے لئے مستعد ہوں نے :- نیز فرمایا : " ہم جس طرح پر خدا تعالیٰ نے ہمارے بچے ایماندار ہونے کے نشان ٹھہرائے ہیں۔اس التزام سے نشان دکھلانے کو تیار ہیں۔اگر نشان نہ دکھلا سکیں تو جو سزا چاہیں دیدیں اور جس طرح کی چھڑی چاہیں ہمارے گلے پر پھیر دیں " ۲ بار بار کے مطالبہ اور غیرت دلانے کے باوجود کوئی عیسائی میدان میں نہ آیا۔جاء الحق وزهق الباطل۔آزمائیش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پہ بلایا ہم نے اس طرح گویا عیسائیوں نے اس میدان میں اپنی شکست کا اعتراف کر کے اس بات کو تسلیم کر لیا کہ عیسائیت اس دنیا میں خدائی نشانات دکھانے اور مسیح نجات کا نمونہ پیش کرنے سے قاصر اور عاجز ہے۔گویا عیسائیت ایک زندہ نہیں بلکہ ایک مردہ مذہب ہے۔عیسائیت کا بحیثیت مجموعی ایک مردہ مذہب ثابت کرنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خداداد علم کلام کا ایک نمایاں امتیاز ہے یہ متفرعانہ دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عیسائیت کے خلاف علم کلام میں سب سے زیادہ کارگر ہتھیار کے خدائی مدد و نصرت کو جوش دلانے والی وہ متضر نمانہ اور عاجزانہ دعائیں ہیں جو آپ نے اس فتنہ کے استیصال کے لئے اپنے رب کے حضور راتوں کی تنہائیوں میں فرمائیں۔اس میں شک نہیں کہ آپ : جنگ مقدس من روحانی خزائن جلد سے :- جنگ مقدس قت روحانی خزائن جلد 4 :