کسر صلیب

by Other Authors

Page 99 of 443

کسر صلیب — Page 99

٩٩ پھر اسی سلسلہ میں فرمایا کہ: " مذہب وہی سچا ہے جو یقین کامل کے ذریعہ سے خدا کو دیکھلا سکتا ہے اور درجہ مکالمہ مخاطبہ الہیہ تک پہنچا سکتا ہے اور خُدا کی ہمکلامی کا شرف بخش سکتا ہے اور اس طرح اپنی روحانی قوت اور روح پرور خاصیت سے دلوں کو گناہ کی تاریخی سے چھڑا سکتا ہے اور اس کے سوا سب دھوکہ دینے والے ہیں ؟یا لے پھر آپ فرماتے ہیں :- " سچے مذہب کی نشانیوں میں سے یہ ایک عظیم الشان نشانی ہے کہ خدا تعالیٰ کی معرفت اور اس کی پہچان کے وسائل بہت سے اس میں موجود ہوں تا انسان گناہ سے رک سکے اور تادہ خدا تعالیٰ کے حسن و جمال پر اطلاع پا کرہ کامل محبت اور عشق کا حصہ لید سے اور تا وہ قطع تعلق کی حالت کو جہنم سے زیادہ سمجھے " سے شهر مایا زفرمایا :- له بغیر روحانیت کے کوئی مذہب چل نہیں سکتا اور مذہب بغیر روحانیت کے کچھ کے چیز نہیں۔جس مذہب میں روحانیت نہیں اور جس مذہب میں خدا کے ساتھ مکالمہ کا تعلق نہیں اور صدق و صفا کی روح نہیں اور آسمانی کشش اس کے ساتھ نہیں دار فوق العادات تبدیلی کا نمونہ اسکی پاس نہیں وہ مذہب مُردہ ہے یہ سے ایک سچے مذہب کی نشانیاں بیان فرمانے کے بعد آپ نے یہ تجزیہ فرمایا ہے کہ یہ نشانیاں عیسائی مذہب میں ہرگز پائی نہیں جاتیں اور اگر اس معیار پر عیسائیت کو پرکھا جائے تو وہ ایک مردہ مذہب نظر آتا ہے۔فرمایا :- " ہر سچا مذہب اور سچا عقیدہ ان تین نشانوں یعنی نصوص عقل اور تائید سماوی سے شناخت کیا جاتا ہے اور عیسائی مذہب۔۔۔۔اس معیار پر پورا نہیں اتر تا۔۔۔۔حق کی شناخت کے لئے یہ تین ہی ذریعے ہیں اور عیسائی مذہب میں تینوں مفقود ہیں۔اس معیار پر مذہب کی صداقت معلوم کرنے کے لئے عیسائیوں کو دعوت مقابلہ دیتے ہوئے آنے فرمایا۔۱۶ ه : لیکچرہ ہو ر ص روحانی خزائن جلد ۲۰ سے لیکچری پودر حنت - روحانی خزائن جلد ۲۰ ہے ۱۳ - تذكرة الشتها دمین مثله ، روحانی خزائن جلد ۲۰ به گی : ملفوظات جلد سوم و ۱۲۵-۱۲۳