کشمیر کی کہانی — Page 81
ملٹری نے وہ مظالم ڈھائے کہ انسانیت ہمیشہ ان پر ماتم کرتی رہے گی۔ہندوستان اور انگلستان میں احتجاج آل انڈیا کشمیر کمیٹی واقعات پر ہندوستان اور انگلستان میں ہر جگہ احتجاج کیا اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور فسادات کی تحقیقات کے لئے غیر جانب دار کمشن مقرر کر نے پر زور دیا۔وائسرائے کو توجہ دلائی جن کی طرف سے صدر محترم کو تار کے ذریعہ اطلاع ملی کہ وہ ریاست سے حالات دریافت کر رہے ہیں۔اور یہ بھی کہ ضرور مناسب کاروائی کی جائے گی لندن کے اخبارات میں بھی ان درد انگیز واقعات کے متعلق مضامین شائع ہوئے۔چودھری محمد ظفر اللہ خان ( جو ان دنوں گول میز کانفرنس میں شمولیت کی غرض سے لندن میں مقیم تھے ) وزیر ہند سے ملے اور انہیں آگاہ کرنے کے بعد مظلومین کے مطالبات مہاراجہ سے منوانے کی تحریک کی۔۔ان سب باتوں کے نتیجہ میں ۵ اکتوبر کو مہاراجہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کی عام رہائی کا اعلان کر دیا۔آرڈینینس واپس لے گیا۔اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا۔کہ اگر میری رعایا کا کوئی طبقہ کوئی جائز درخواست کرے گا تو میں اس پر ہمدردانہ غور کروں گا۔یعنی مطالبات با قاعدہ پیش کرنے کی تحریک کر دی۔شیخ محمد عبد اللہ کا پیغام شیخ محمد عبد اللہ نے اس گرفتاری کے موقع پر اپنی قوم اور ہمدردان کے نام جو پیغام دیا اس کے یہ الفاظ قابلِ غور ہیں:۔وو میرا یہ پیغام پنجاب اور ہندوستان کے میرے تمام مسلمان بھائیوں 85