کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 8 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 8

،گرفتاریاں عمل میں لاتے اور تشدد کرتے وقت، فرقہ وارانہ تمیز سے کام لیا ہے۔خدا را موقع کی اہمیت اور نزاکت کو سمجھئے اور قوم کو افتراق سے بچائیے اور ایسی راہ اختیار کیجئے جس سے مسلمانانِ ریاست کی مشکلات حل ہوں اور آئندہ مظالم کا سدِ باب ہو لیکن ان پیشہ وروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔۔۔کشمیری رہنماؤں کو کیا خبر تھی کہ یہ جبہ پوش تو ہمیشہ گھر سے اپنی پگڑی بغل میں داب کر نکلتے ہیں اور دوسروں کو پگڑیاں اچھلنے پر انہیں ذرا افسوس نہیں ہوتا۔اور پھر جوریاستی سکوں کی کھنک کے زیر سایہ جوڑ توڑ تھ کا فضیحتی۔لپاؤ گی اور تشنت وافتراق کا سلسلہ چلا تو اسی وقت رکا جب سارا کھیل بگڑ گیا۔سارا کام معطل ہو گیا اور غیر مسلم حکمران کی بے انصافیوں اور چیرہ دستیوں کے دانت مظلوم مسلمانان کشمیر کی گردنوں میں اور گہرے ھنس گئے۔ان سیاسی شاطروں نے میدان مبارزت میں کو دتے ہی سب سے پہلے :۔۔۔۔جہاں تہاں سے خواہ مخواہ سول نافرمانیاں بھڑ کا کر ایک موثر جد و جہد کے پائیدار نتائج کا دروازہ بند کیا۔پھر کشمیر کمیٹی کی طرف سے مظلومین کشمیر کے مقدمات کی بلا معاوضہ پیروی کے لئے بھجوائے جانے والے نامور و مقتدر وکلاء کی بے لوث خدمات کا منہ چڑا یا۔پھر ان کی جگہ روزانہ ساٹھ ساٹھ ستر ستر روپے محنتانہ طلب کرنے والے آئین دان بھجوا کر مقہوروں اور مجبوروں کی بے بسی و کم مائیگی کا مذاق اُڑایا۔پھر اسلام خطرے میں ہے“ کا نعرہ لگا کر سادہ دل مسلمانوں کو خواہ مخواہ جیلوں میں ٹھونسوایا اور جب دیکھا کہ غیر مسلم ریاستی حکمران اور ہندو کانگرس کی تمام خواہشات پوری ہو چکی ہیں۔ریاستی مسلمان پہلے سے بھی کہیں زیادہ احساس کمتری میں مبتلا ہو چکا ہے۔۔اس کے 12