کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 62 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 62

کی کاروائی سننے کی خواہش کے مجرم تھے گولیوں سے چھلنی کر دئیے گئے۔ان غریب قیدیوں اور بے کس مجروحوں اور خاموشی سے جان دینے والوں کا صرف یہ قصور تھا کہ وہ مسلمان کہلاتے تھے اور انہیں اب یہ احساس کیوں پیدا ہونے لگ گیا تھا کہ ہم بھی انسان ہیں۔۔۔پس آج ہر ایک مسلمان ( جو ہندوستان کے کسی گوشے میں رہتا ہے اُس سے اُمید کی جاتی ہے کہ وہ ۱۴ راگست کو جلسہ کرائے یا جلسے میں شامل ہو۔اور اس صورتحال کے خلاف احتجاج کرے۔کیونکہ جموں اور کشمیر کے تمیں لاکھ مسلمانوں کی آواز جو غلامی کے شکنجے میں کسے ہوئے بری طرح کراہ رہے ہیں۔کسی خیر خواہ ملت کو آرام و چین سے سونے نہیں دے سکتی۔۔۔پمفلٹ "کشمیر ڈے“ کا پروگرام مطبوعہ اگست 31 ء) انعقاد کا پروگرام پروگرام یہ طے پایا کہ ہر جگہ جلوس نکالا جائے اور وسیع پیمانہ پر مطالبہ کیا جائے اور اس میں ہر فرقہ کے لوگوں کو شامل ہونے کی دعوت دی جائے۔ایک مختصر رسالہ مولانا عبد الرحیم صاحب درد (سیکرٹری آل انڈ یا کشمیر کمیٹی ) نے تیار کر کے خاص اُس دن کے لئے شائع کیا۔اس تاکید کے ساتھ اس کی کثرت سے اشاعت کی جائے اور جلسہ میں یہ واضح کیا جائے کہ ہم مہاراجہ کو تخت سے اتروانا نہیں چاہتے۔ہم صرف مسلمانوں کو ابتدائی انسانی حقوق دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔یہ ہند و مسلم سوال بھی نہیں ہے۔ریزولیوشن پاس کیے جائیں جس میں تو ہین قرآن مجید۔خطبہ کے روکنے کی ناپاک کوشش اور بے گناہوں پر گولی چلانے کے واقعات پر نفرت کا اظہار کیا جائے۔اور حکومت برطانیہ سے آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے تقرر کا مطالبہ کیا جائے 66