کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 4 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 4

دوسرے تمام رفقاء کار کی ملی خدمات کے چہروں پر بدظنی کا کالک مل دیں۔ان میں سے بیشتر کی نگارشات میں سے شروع ہو کر میں ہی پرختم ہو جاتی ہیں۔دمسلمانان کشمیر کیوں مقہور و مجبور تھے“؟ ان کی پس ماندگی و بے چارگی کا اصل سبب کیا تھا؟ ریاست میں ان کی اکثریت کے باوجود انہیں کس طرح اقلیتوں بلکہ اچھوتوں کی سی زندگی گزار نے پر مجبور کیا جاتا تھا؟“ ان میں عزت نفس کا احساس کیونکر پھونکا جا سکتا تھا؟“ اس کارخیر کا خیال سب سے پہلے کس ذہن میں ابھرا ؟ اس جد و جہد آزادی کی چنگاری سب سے پہلے کس سینے میں سلگی ؟ د کس طرح سلگی اور اُس کی آنچ کو کن دردمندوں اور خوش نیتوں نے اجاگر کیا ؟“ اس چنگاری سے اُمید فلاح قوم کی کو کس طرح پھوٹی ؟ اور اس روشنی میں ذاتی منفعتوں اور حرص و آز کے پردے اگر اگر اُس کی آب و تاب کو ماند کرنے کی کس کس طرح کوششیں کی گئیں؟“ وہ کون لوگ تھے جو صرف اور صرف انسانیت دوستی کے جذبے سے سرشار اس مہم میں کو دے اور وہ کون نمک خواران ریاست تھے جنہوں نے مار آستین کا رول ادا کرتے ہوئے عین وقت پر ہر پُر خلوص جد و جہد کو سبو تا ثر کر کے اسیروں کی رستگاری کو برسوں پیچھے ڈال دیا۔ان تمام موضوعات سے یہ لیڈر لوگ شاید اس لئے پہلو تہی فرماتے رہے کہ اتنے بڑے پھیلا ؤ اور تجزیے کے بعد اُن کا اپنا دامن کچھ زیادہ بھرا ہوا دکھائی نہ دے سکتا تھا۔اُن کی شخصیت اُن کے حسب خواہش نمایاں نہ ہوتی تھی اس لئے اُن کی مصلحت اندیشیوں نے ان تمام مراحل سے پہلو بچا کر ہی گزر جانے میں عافیت سجھی لیکن جو باتیں دلوں اور روحوں پر 8