کشمیر کی کہانی — Page 320
ازاں پس غازی براہیم خاں منظم حکومت شده فی العیاں بتاريخ در بست و چارم بدان که در انور کون ہے ماه اکتوبر اینک بخواں اسی طرح اس تاریخی واقعہ کے ایک چشم دید گواہ گل احمد کوثر ہیں جنہوں نے ان تمام حالات پر مشتمل تفصیل اپنے اخبار ”ہمارا کشمیر، مظفر آباد میں قلمبند کی اور واضح طور پر لکھا کہ انور۔۔فی الحقیقت خواجہ غلام نبی گلکار ہی تھے اور وہی آزاد کشمیر حکومت کے پہلے صدر تھے۔“ اس سلسلہ میں اگر کسی ذہن میں اب بھی کوئی اشتباہ باقی رہ گیا ہو تو اس کے ازالہ کے لئے یقیناً ان تین ثقہ و غیر جانبدار مؤرخین کی آراء کافی ہونی چاہئیے۔پنڈت پریم ناتھ بزاز لکھتے ہیں: (الف) ترجمہ انور۔۔۔۔غلام نبی گلکار (جو مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے رکن اور تحریک حریت کشمیر کے آزمودہ کارفرما تھے ) کے سوا اور کوئی نہیں تھا۔“ (The History of stranggte for freedom in Kashmir pandit prem by Nath Bazaz P 621) (ب) ترجمہ اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ وہ مسٹر غلام نبی گلکار ہی تھے جنہوں نے پریس کے نام تاروں کے ذریعہ راولپنڈی سے یہ اعلان جاری کیا تھا۔“ (Kashmiris Fight for freedom by Justice M۔Y۔Saraf chief Justice Kashmir H۔C۔PP 1286-1287) (ج) ترجمہ یہ بھی ثابت شدہ امر ہے کہ جب وہ ( غلام نبی گلکار ) لاہور سے راولپنڈی 324