کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 311 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 311

(1) نوزائیدہ حکومت کے صدر مقام کے طور پر مظفر آباد کا اعلان کیا جائے۔(0) مسلم کانفرنس کے سرگرم رکن کشمیر اسمبلی کے ممبر اور تحریک آزادی کشمیر کے ابتدائی مجاہد وراہنما جناب خواجہ غلام نبی گل کار ( جنہیں مجوزہ آزاد کشمیر حکومت کا صدر مقرر کیا جاتا ہے ) فی الحال اپنا نام ظاہر نہ کریں۔اور تمام کچھ عرصہ تک اپنے قلمی نام (انور کے ) سے کریں۔(و) مغربی پاکستان کے صدر مقام لاہور میں نوزائیدہ آزادکشمیر حکومت کے حق میں فوراً ایک پراپیگنڈا دفتر کھول دیا جائے۔واضح رہے اُس وقت موجودہ کوئی اور کشمیر راہنما بھی یہ ذمہ داری اُٹھانے کے لئے تیار نہ تھا لہذا خواجہ غلام نبی گل کار صاحب کو یہ امر مجبوری یہ ذمہ داری اٹھانا پڑی اُن کے نام کے اختفاء میں رکھے جانے کے پس پردہ یہ حکمت بھی تھی کہ آزاد کشمیر حکومت کے قیام کا اعلان ہوتے ہی انہیں فوراً سری نگر پہنچ کر وہاں اس اجلاس کے مجوزہ منصوبہ کے مطابق ( زیر زمین ) کام شروع کرنا تھا۔اعلان قیام حکومت چنانچہ اس تاریخی اجلاس کے فیصلہ کے مطابق خواجہ غلام نبی گل کار کی صدارت میں آزاد کشمیر حکومت قائم ہوگئی اور 4-5 را کتوبر 1947ء کو ریڈیو پاکستان کے لاہور اسٹیشن سے تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد اس کے قیام کا اعلان نشر ہوتا رہا۔جس سے کشمیر اور ہندوستان میں تہلکہ مچ گیا۔مسلمانان کشمیر نے اس طمانیت بخش نوید کوسنتے ہی اظہار مسرت کے طور پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور مشہور انگریزی جریدہ سول اینڈ ملٹری گزٹ نے اس اہم ترین خبر کو ان الفاظ میں شائع کیا۔( ترجمہ ) ہفتہ کی رات کو راولپنڈی سے تاخیر سے موصول ہونے والے تار کے مطابق ریاست کشمیر کے لئے عارضی جمہوری حکومت کا قیام 315