کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 260 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 260

آبادی کے اچھے گزارہ کے لیے کوئی صورت ہے جس کا گزارہ زمین پر نہیں بلکہ مزدوری اور صنعت وحرفت پر ہے۔اور نہ اس کی تجارتوں اور کارخانوں کی ترقی کے لیے ضرورت کے مطابق جد و جہد ہو رہی ہے۔نہ اسے اپنے حق کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں حصہ دیا جا رہا ہے۔اور ان لوگوں میں سے جن کے ذریعہ سے حکومت تاجروں ٹھیکہ داروں وغیر ہا کو نفع پہنچایا کرتی ہے اور نہ مجالس قانون ساز ہی میں ان کی آواز کو سنا جاتا ہے یہ مطالبات مسلمانانِ ریاست کشمیر وجموں کے ہیں۔اور یہی مطالبات قریباً ہرا فتادہ قوم کے ہوتے ہیں۔یہ امر ظاہر ہے کہ وہی سکیم مسلمانان کشمیر کے لیے ہوسکتی ہے۔جو اوپر کی اغراض کو پورا کر دے۔اور دوسری کوئی سکیم انہیں نفع نہیں دے سکتی۔پس میرے دل میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ نیا اتحاد جو مسلمانوں کے ایک طبقہ کا بعض دوسری اقوام سے ہوا ہے کیا اس غرض کو پورا کر سکتا ہے؟ ہر ایک شخص جانتا ہے کہ مسلمانوں کو بہت بڑا نقصان ملازمتوں اور ٹھیکوں وغیرہ میں اور مجالس آئینی میں تناسب کے لحاظ سے حصہ نہ ملنے کی وجہ سے پہنچ رہا ہے اور یہ بھی ہر شخص جانتا ہے کہ ان ملازمتوں پر سوائے چند ایک بڑے افسروں کے ریاست ہی کے باشندے قابض ہیں۔جو غیر مسلم اقوام سے تعلق رکھتے ہیں اور یہی حال ٹھیکوں کا ہے۔وہ بھی اکثر مقامات پر غیر مسلم اصحاب کے ہاتھوں میں ہے۔اس طرح مجالس آئینی میں بھی مسلمانوں کا حق زیادہ تر ریاست کشمیر کے غیر مسلم 264