کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 259 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 259

۔نقصان ہو یا فائدہ وہ اپنا کام کیے جاتی ہے جیسے اسلام کے نزول کے وقت غریب اور امیر سب نے قربانی کی اور اس کی پرواہ نہیں کی کہ کسے نقصان ہوتا ہے اور کیا ہوتا ہے کیونکہ مادی نتیجہ مدنظر نہ تھا۔بلکہ پیغام الہی کو دنیا تک پہنچانا مد نظر تھا اس پیغام کے پہنچ جانے سے ان کا مقصد حاصل ہو جاتا۔خواہ دنیا میں انہیں کچھ بھی نہ ملتا۔اور اس پیغام کے پہنچانے میں ناکامی کی صورت میں ان کو کوئی خوشی نہ تھی۔خواہ ساری دنیا کی حکومت ان کو مل جاتی۔یا پھر قومی جد و جہد اس لیے ہوتی ہے کہ کوئی قوم بعض دنیوی تکلیفوں کو دور کرنا چاہتی ہے۔وہ ہر قدم پر یہ دیکھنے پر مجبور ہوتی ہے کہ جن تکالیف کو دور کرنے کے لیے میں کھڑی ہوئی ہوں وہ اس جدو جہد سے دور ہوسکتی ہیں یا نہیں۔اس کی ہر ایک قربانی ایک مادی فائدہ کے لیے ہوتی ہے۔اور وہ اس مادی فائدہ کے حصول کے لیے جدو جہد کرتی ہے۔تمام سیاسی تحریکیں اس دوسری قسم کی جدوجہد سے تعلق رکھتی ہے۔اور مادی فوائد کو ان میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جب یہ امر ظاہر ہو گیا تو ہمیں سوچنا چاہیے کہ کشمیر کی تحریک کوئی مذہبی تحریک ہے یا سیاسی۔اگر سیاسی ہے تو ہمیں غور کرنا چاہیے کہ وہ کونسے فوائد ہیں جن کے لیے اہلِ کشمیر کوشاں ہیں اور خصوصاً مسلمان؟ اس سوال کا جواب میں سمجھتا ہوں کہ ہر کشمیری یہ دے گا۔کہ اس کی جدو جہد صرف اس لیے ہے کہ اس کی بآرام اور خوش زندگی کا سامانِ کشمیر میں نہیں۔نہ اس کی تعلیم کا اچھا انتظام ہے نہ اس کی زمینوں کی ترقی کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔نہ اسے حریت ضمیر حاصل ہے۔نہ اس کی اس 263