کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 247 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 247

مسلم کانفرنس کی کامیابی اہل کشمیر نے اس موقعہ پر عقل مندی سے کام کیا۔ان ہدایات پر عمل کیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ کشمیر مسلم کا نفرنس نے وادی میں اپنے جس قدر نمائندے کھڑے کئے تھے وہ سب کے سب انتخاب جیت گئے۔۵ر ستمبر کو ان نمائندوں کی کامیابی کا سرکاری طور پر بھی اعلان کر دیا گیا وہ نام یہ تھے: 1- مولوی محمد عبد اللہ وکیل 2- خواجہ علی محمد 3- خواجہ احمد اللہ شہداد 4- خواجہ غلام محمد صادق 5- سید حسین شاہ جلالی شاہی کمیشن کا تقرر اس سال کا ایک اور واقعہ بھی قابل ذکر ہے۔جون ۳۴ء میں مہاراجہ کے حکم سے سرگنگاناتھ چیف جسٹس ریاست جموں و کشمیر کی قیادت میں ایک شاہی کمیشن مقرر کیا گیا۔غرض ی تھی کہ ریاست کا آئندہ نظام حکومت اس طرز پر ہو کہ تمام مذاہب کے لوگ یکساں حقوق حاصل کر سکیں اور ترقی کرسکیں۔کشمیریوں کے اس محسن نے اس موقعہ پر بھی ان کی صحیح راہنمائی کی اور وہ کام جو اور کوئی نہ کر سکا انھوں نے کر دکھایا۔ریاست میں مسلمانوں کو کوئی مذہبی آزادی حاصل نہ تھی۔اگر کوئی شخص اسلام قبول کر لیتا تو اسے نہ صرف جائیداد سے محروم کر دیا جاتا تھا۔بلکہ اس کے بیوی 251