کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 240 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 240

سمجھا کہ تمام واقعات و حالات کی اطلاع ممبروں کو دیں اور ان سے استصواب کریں کہ آیا پُرانی کمیٹی کو ان حالات میں باقی رکھا جائے یا توڑ دیا جائے۔چنانچہ چار مہروں کے دستخطوں سے ایک گشتی مراسلہ مختلف ممبروں کی خدمت میں بھیجا گیا۔کمیٹی کے کل تریسٹھ ممبر تھے۔ان میں سے گیارہ یا بارہ ممبروں نے غیر جانب دار رہنے کا اظہار فرمایا۔بعض نے طرفین کے ساتھ یکساں ذاتی تعلقات کی بنا پر۔بعض نے چند ذاتی مصلحتوں کی بنا پر اور بعض نے بعض اس بناء پر کہ مسلمانوں میں اختلاف بر پا ہو جانے کی حالت میں انھیں علیحدگی اور بے تعلقی ہی مناسب معلوم ہوئی۔ان گیارہ ممبروں کو تریسٹھ میں سے خارج کر دیا جائے تو باقی باون ممبر رہ جاتے ہیں باون میں سے میں نے صاف اور واضح لفظوں میں افتراق انگیز واقعات کی مذمت کی۔اختلاف پیدا کرنے والوں کی روش کو جماعتی آداب وقواعد کے منافی بتایا اور لکھا کہ کشمیر کمیٹی کا کام حسب سابق جاری رہنا چاہیے۔ان کے علاوہ بارہ ممبروں نے ۱۳ رستمبر کے جلسے میں شریک ہو کر کمیٹی کے کام کو جاری رکھنے کی تائید کی۔اس طرح تریسٹھ میں سے بتیس ممبروں اور گیارہ غیر جانب دار ممبروں کو علیحدہ کرنے کے بعد باون میں سے بتیس ممبروں نے کمیٹی کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا باقی اصحاب میں سے کسی کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔اور جو اصحاب نئی کمیٹی میں شریک ہوئے ان کی تعداد بہر حال دس سے کم ہے۔244