کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 239 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 239

غلط انہی سے بچنے کے لیے کمیٹی کا نام آئندہ آل انڈیا کشمیر ایسوسی ایشن رکھا گیا۔چنانچہ یہ ایسوسی ایشن اسی نام سے ۳۷ء کے آخر تک کام کرتی رہی۔دوسری طرف سر محمد اقبال والی کمیٹی بہت مختصر مدت کے بعد ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئی آل انڈیا کشمیر ایسوسی ایشن انجمن سازی اور اتفاق کار کے تمام قواعد وضوابط کی خلاف ورزی سے نئی کمیٹی کے بنالیے جانے کے بعد اصل اور بنیادی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے لیے ضروری تھا کہ وہ اپنے اراکین کو صحیح صورتحال سے آگاہ کرتی۔تاکہ ہر قسم کی غلط فہمی کا ازالہ ہو جانے کے بعد ساتھ ساتھ اہالئی کشمیر کو بھی اصل حقائق سے آگہی ہو جاتی۔روزنامہ انقلاب کا ایک مفصل ادار یہ اسی صورت حال سے متعلق تھا۔جس کا ایک حصہ قارئین کے اضافہ معلومات کے لیے درج ذیل ہے۔وو چونکہ کشمیر کمیٹی کے عارضی صدر مستعفی ہو چکے تھے اور عارضی سیکرٹری صاحب نے استعفیٰ دیے بغیر ہی اپنے فرائض و واجبات کو اور جماعتی آداب وقواعد کو پس پشت ڈال کر نئی کمیٹی میں سیکرٹری شپ کا عہدہ قبول کر لیا تھا۔اس لیے آل انڈیا کشمیر کمیٹی عملاً معطل ہوگئی تھی۔کمیٹی کے جن ممبروں کے سامنے یہ واقعات پیش آئے تھے۔انہوں نے اپنا اخلاقی فرض 243