کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 216 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 216

کہ حضور اس آڑے وقت میں ہماری راہنمائی فرما کر ہمیں ممنون و شکور فرمائیں گے۔اور ہمارے لیے ساتھ دعا بھی فرمائیں“ کشمیر کمیٹی کے صدر کے استعفیٰ کے معابعد کشمیری لیڈروں کی جو گرفتاریاں جموں و کشمیر کے ہر حصہ میں ہونی شروع ہوئیں۔بصیرت رکھنے والا انسان انہیں کو دیکھ کر اس راز کی تہ کو پہنچ سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک عظیم سازش اور سکیم کی مختلف کڑیاں تھیں جنہوں نے تحریک آزادی کی اصلی روح کو سپوتا ثر کیا۔برکریما کار ہادشوار نیست جموں میں بھی چودھری غلام عباس اور پاسبان کے ایڈیٹر مولا نا عبدالمجید قرشی کوگرفتار کیا گیا۔جیل جانے سے قبل چودھری صاحب نے ۷ جون ۳۳ء کو حضرت مرزا صاحب کو جو خط لکھا اس میں درج تھا۔آنجناب نے جو کچھ اس وقت تک مظلومان کشمیر کے لیے کیا ہے۔وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔اور کسی تشریح کا محتاج نہیں۔بندہ کو امید واثق ہے کہ آنجناب گذشتہ ایثار کے پیش نظر پھر مظلوم مسلمانان کشمیر کی حمایت کے لیے کمر بستہ ہو جائیں گے۔کیونکہ حالات سخت نازک صورت اختیار کر رہے ہیں۔اور آنجناب کی مساعی جمیلہ کی از حد ضرورت ہے۔بر کریماں کا رہا دشوار نیست“۔(نوٹ: یہ تار اور خطوط بطور نمونہ درج کئے ہیں وگر نہ راقم الحروف خود اس بات کا شاہد ہے کہ کشمیر کے ہر حصہ سے خطوط اور تار موصول ہوئے اور کئی میموریل ہزار ہا کشمیریوں کے دستخطوں 220