کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 2 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 2

پیش لفظ بسم الله الرحمن الرحيم۔نحمده و نصلی علی رسوله الکریم و عبده المسيح الموعود الحمد اللہ کہ خاکسار کو اپنے نانا جان مکرم و محترم چوہدری ظہور احمد صاحب مرحوم سابق ناظر دیوان کی کتاب "کشمیر کی کہانی کا بار سوئم شائع کرنے کی بفضل تعالیٰ توفیق مل رہی ہے۔یہ کتاب چونکہ بالکل نا پید ہو چکی تھی اور اکثر دوست احباب اس کے بارہ میں گاہ بگا ہے استفسار کرتے رہتے تھے اور اس کتاب کی حیثیت ایک اہم تاریخی دستاویز کی ہے جو کہ حضرت مصلح موعود کی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے حصول کے لئے بے لوث اور انتہائی کامیاب کاوشوں کا ذکر خیر بھی ہے جس کا تذکرہ ہمیشہ تاریخ سنہری حروف سے لکھے گی۔چنانچہ خاکسار نے اس سلسلہ میں مکرم و محترم سید عبدالحئی صاحب مرحوم ناظر اشاعت سے درخواست کی کہ ہمیں اس کتاب کو چھپوانے کی اجازت دے دی جائے۔مکرم ناظر صاحب نے فی الفورا جازت نامہ ٹائپ کروا کر اور دستخط مثبت کر کے از راہ شفقت اجازت مرحمت فرما دی۔جزاکم اللہ احسن الجزا خاکسار کو نانا جان کے کاغذات میں سے اس کتاب کے حصہ دوئم کا مسودہ بھی ملا جو کہ غیر شائع شدہ ہے۔اس کو بھی نظارت اشاعت کی منظوری کے بعد شامل اشاعت کیا جارہا ہے۔خاکسار حصہ دوئم کے مسودہ کی اشاعت کی منظوری کے لئے مکرم مرزا خلیل احمد صاحب کی مساعی کا تہ دل سے شکر گزار ہے۔اس ایڈیشن کی کتابی شکل میں طباعت کے علاوہ احباب کے عام استفادہ کے لئے E-book کے طور پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ خاکسار برادرم ڈاکٹر انس احمد رشید کا بھی حد درجہ شکر گزار ہے جو کہ ہر کام میں شانہ بہ شانہ ہوتے ہیں اور انہوں نے اس سلسلہ میں تمام تکنیکی امور سرانجام دیے۔جزاکم اللہ حسن الجزا خاکسار انور احمد رشید گوتھن برگ۔سویڈن