کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 195 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 195

نمائندہ کشمیر کمیٹی اس وقت دی گئی تھی اس کا اعلان کر دیں۔شاہ صاحب نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ د میں مہاراجہ جموں و کشمیر کو مشورہ دیتا ہوں کہ جس طرح ان کے چھوٹے بھائی نے نیک نفسی اور صاف دلی کا ثبوت دیتے ہوئے مسلمانوں کے حقوق و مطالبات کو تسلیم اور منظور کر لیا ہے۔وہ بھی اسی راہ پر چل کر لاکھوں مظلوموں کی دعائیں لیں۔“ مُسرت کا اظہار سارا پنڈال تالیوں سے گونج اُٹھا۔شاہ صاحب پر پھول برسائے گئے۔”مرزا بشیر الدین محمود احمد زندہ باد اور زین العابدین زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔لوگ خوشی سے اچھل رہے تھے۔پونچھ کے نمائندہ نے محترم شاہ صاحب اور خصوصا صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور سارے مجمع نے ان کی تائید کی۔شیخ محمد عبد اللہ قادیان میں کانفرنس کے اختتام کے بعد ہم قریباً نصف ماہ سری نگر میں رہے۔یہ عرصہ کانفرنس کے دفتر کی تنظیم اور پاس شدہ قرار دادوں کو عملی جامہ پہنانے میں گزرا۔جس کے بعد مولا نا عبدالرحیم درد، سید زین العابدین اور راقم الحروف پنجاب واپس آگئے۔شیخ محمد عبداللہ صاحب بھی ہمارے ہمراہ پنجاب تشریف لائے۔ان کے مددگار کے طور پر مسٹر غلام قادر ڈکٹیٹر ( سوم ) ساتھ آئے تھے۔ہم سب سے نومبر ۳۲، کو قادیان پہنچے۔شیخ صاحب نے تمام حالات صدر محترم کے سامنے پیش کئے اور چند روز قیام کے بعد واپس تشریف لے گئے۔اس قیام میں ایک روز ہم سب شیخ صاحب کو صدر محترم کے ملکیتی 199