کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 17 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 17

جن سے ان لوگوں سے اُس کی ہمدردی ہزار چند ہوگئی۔اور ریاست کے باشندوں کے حالات کا بہت گہرا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔اُس نے غیر محسوس طور پر اپنے متعلقین۔حواریوں اور دوستوں سے اس مظلومیت کے سیاق وسباق کے بارے میں مواد فراہم کرنا شروع کر دیا۔تین نصیحتیں اور پھر ایک دن اپنی اس لگن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اُس نے مظلومین کشمیر کو تین باتوں کی طرف توجہ دلائی:۔اول باہمی اتحاد و اتفاق دوم تعلیم پر زور اقتصادی حالت کی بہتری دراصل اس معزز اور قابل صد احترام شخصیت نے اُس ( سب سے پہلے ) دولہا والے سانحہ کے بعد ہی سے اپنی تمام دلی تو جہات کو ان مظلوموں کی امداد کی طرف مبذول کر دیا تھا۔کشمیر میں سردیوں کے موسم میں جب ساری وادی اور پہاڑ برف کی دبیز چادریں اوڑھ لیتے اور ہر نوع کا کاروبار معطل ہو جا تا اکثر ( غریب ) کشمیری ان دنوں میں محنت مزدوری کرنے کے لئے پنجاب کا رُخ کیا کرتے تھے۔تاجر لوگ اپنی تجارت کا مال لیکر پنجاب آجاتے اور اسے فروخت کرنے کے بعد موسم صاف ہوتے ہی یہاں کا مال وہاں لے جاتے۔اہل کشمیر کی اس آمد و رفت سے اس معز ز نوجوان کو ان کے حال و استقبال کے مطالعہ کے اور زیادہ مواقع میسر آئے۔چنانچہ سب سے پہلے نیک نفس نوجوان نے اہل کشمیر کو تلقین کی۔کہ وہ باہمی جھگڑوں کو ختم کر دیں۔اس کے بعد انہیں اتحاد واتفاق کی برکات سے روشناس کرایا اور اپنے جھگڑوں کو با ہمی گفت و شنید سے طے کرنے پر زور دیا۔21