کرامات الصادقین — Page 91
كرامات الصادقين ۹۱ اُردو ترجمہ وَأَنْتَ إِلهِي مَأْمَنِي وَمَفَازَتِي وَمَا لِي سِوَاكَ مُعَاوِنٌ يَدْفَعُ الْعِدَا اوراے میرے معبود ! تو میری پناہ اور میری مراد ہے اور میرا تیرے سوا کوئی معاون نہیں جو دشمنوں کو دفع کرے۔عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَاَنْتَ مَلَاذُنَا وَقَدْ مَسَّنَا ضُرٌّ وَّ جِيْنَاكَ لِلنَّدَا تجھ پر ہی ہما را آسرا ہے اور تو ہی ہماری پناہ ہے۔اور ہمیں دکھ پہنچا ہے اور ہم تیرے پاس بخشش کیلئے آئے ہیں۔وَ لَكَ ايَاتٌ فِي عِبَادٍ حَمِدَتْهُمْ وَلَاسِيَّمَا عَبُدِ تُسَمِّيهِ أَحْمَدَا تیرے کئی نشان ہیں ان بندوں میں جن کی تو نے تعریف کی ہے اور خاص کر اس بندے میں جس کا نام تو نے احمد ( ﷺ ) رکھا۔لَهُ فِى عِبَادَةِ رَبِّهِ عَلَى مِرْجَلٍ وَفَاقَ قُلُوبَ الْعَالَمِينَ تَعَبدَا اپنے رب کی عبادت میں اس میں ہنڈیا کا سا جوش ہے اور عبودیت میں وہ تمام جہانوں کے دلوں پر فوقیت لے گیا ہے۔وَ مِنْ وَجُهِهِ جَلَّى بَعِيدًا وَّ أَقْرَبَا وَأَصَابَ وَإِبِلُهُ تِلَاعًا وَّ جَدْجَدَا اور اپنے مبارک چہرہ سے اس نے دورو نز دیک کو روشن کر دیا اور اس کی بارش ٹیلوں پر بھی برسی ہے اور ہموار زمین پر بھی۔لَهُ أَيَا مُوسَى وَ رُوحُ ابْنِ مَرْيَمَ وَعِرْفَانُ إِبْرَاهِيمَ دِينًا وَّ مَرْصَدَا اُسے موسی کے دو معجزے اور عیسی بن مریم کی روح حاصل ہے اور دین اور طریقت کے لحاظ سے ابراہیم کا عرفان بھی۔وَكَانَ الْحِجَازُ وَ مَا سِوَاهُ كَمَيّتٍ شَفِيعُ الْوَرَى أَحْيِي وَ أَدْنَى الْمُبَعَّدَا اور حجاز اور اس کے علاوہ دیگر ملک مُردے کی طرح تھے۔ساری مخلوق کے شفیع نے (انہیں) زندہ کر دیا اور خدا سے دور (لوگوں) کو قریب کر دیا۔۱۸۳