کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 84 of 279

کرامات الصادقین — Page 84

كرامات الصادقين ۸۴ اُردو ترجمہ وَسَيْلُكَ صَعَبٌ لَكِنْ أَنْتَ غُتَاءُ هُ وَغَيْتُكَ حِمْرٌ لَكِنْ أَنْتَ تُدَعْثِرُ تیرا سیلاب تو سخت ہے لیکن تو تو اس کی جھاگ ہی ہے اور تیری بارش تیز ہے لیکن تو ہی تباہ ہوگا۔وَ مَا إِنْ أَرَى فِيْكَ التَّخَوُّفَ وَ التَّقَى وَإِنَّ الْفَتَى يَخْشَى إِذَا مَا يُذْعَرُ اور میں تجھ میں خوف (خدا) اور تقویٰ بالکل نہیں پاتا حالانکہ ایک جوانمردخشیت اختیار کرتا ہے جبکہ اسے ڈرایا جائے۔وَ مَنْ كَذَّبَ الصِّدِّيقَ هُتِكَ سِرُّهُ وَمَنْ اَكْثَرَ التَّكْفِيرَ يَوْمًا سَيُكْفَرُ اور جو بچے کو جھٹلائے اس کی پردہ دری کی جائے گی اور جو کثرت سے تکفیر کرتا ہے ضرور وہ بھی کسی دن کا فرقرار دیا جائے گا۔وَ إِنْ تَضْرِبَنَّ عَلَى الصَّلَاتِ زُجَاجَةً فَلَا الصَّخْرُ بَلْ إِنَّ الدُّجَاجَةَ تُكْسَرُ اور اگر تو پتھر کے اوپر شیشے کو دے مارے تو پتھر تو نہیں بلکہ یقینا شیشہ ہی ٹوٹے گا۔فَهَلْ فِي أَنَاسٍ مُّكْفِرِيْنَ مُدَبِّرٌ يُدَبِّرُ فِي قَوْلِي وَ فِي الْكُتُبِ يَنْظُرُ پس تکفیر کرنے والے لوگوں میں کوئی سوچنے والا بھی ہے؟ جو میرے اقوال میں فکر سے کام لے اور میری کتابوں میں غور کرے۔وَ وَاللهِ إِنِّى ايسٌ مِنْ صَلَاحِهِمْ وَ مَا إِنْ أَرَى شَخْصًا يَّكُتُ وَيَحْذَرُ خدا کی قسم ! میں ان کی صلاحیت سے مایوس ہوں اور میں ایسا کو ئی شخص نہیں دیکھتا جو رُک جائے اور ڈرے۔وَقُلْتُ لِشَيْخِ قَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهُ إِلَامَ تُكَفِّرُنَا وَتَهْجُوُ وَتَصْعَرُ اور میں نے اس شیخ کو جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے کہا تو کب تک ہماری تکفیر اور بدگوئی کرتا رہے گا اور چیں بجیں رہے گا۔60 تَعَالَ نُبَاهِلُ فِي مَقَامٍ مُّعَيَّنٍ لِيَهْلِكَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَّ مُزَوِّرُ تو آ کہ ایک مقررہ مقام میں ہم مباہلہ کر لیں تا کہ ہلاک ہو جائے وہ شخص جو جھوٹا اور مکار ہے۔۱۷۶