کرامات الصادقین — Page 83
كرامات الصادقين ۸۳ اُردو ترجمہ تَعَالَ بِمَيْدَانِ النِّضَالِ شَجَاعَةً لِيَظْهَرَ عِلْمُكَ فِي الْجِدَالِ وَ تُسْبَرُ تو میدانِ مقابلہ میں آجا بہادری سے تا کہ تیرا علم مقابلے میں ظاہر ہو اور تو آزمایا جائے۔تُرِيدُونَ ذِلْتَنَا وَنَحْنُ هَوَانَكُمْ فَيُكْرِمُ رَبِّي مَنْ يَّشَاءُ وَيَنْصُرُ تم لوگ ہماری ذلت چاہتے ہو اور ہم تمہاری ذلت۔سو میرا رب جسے چاہے گا عزت اور مدد دے گا۔أتَطْلُبُ مِنِّى ايَةَ الْخِزْيِ وَالرَّدَى وَيَأْتِيكَ أَمُرُ اللَّهِ فَجَا فَتُبْتَرُ کیا تو مجھ سے رسوائی اور ہلاکت کے نشان کا طالب ہے؟ اور اللہ کا فیصلہ تجھ پر اچانک آ جائے گا اور تو برباد ہو جائے گا۔وَحَمَدَتْنِي مِنْ قَبْلُ ثُمَّ ذَمَمُتَنِى فَقَدْ لَاحَ أَنَّكَ خَيْتَعُورٌ مُّزَوِّرُ اور تو نے پہلے میری تعریف کی پھر میری مذمت کی۔پس ظاہر ہو گیا ہے کہ بے شک تو متلون مزاج ( اور ) مگا ر ہے۔وَإِنِّي أَنَا الْخَطَّارُ إِنْ كُنْتَ طَاعِنَا رِمَاحِي مُشَقَّفَةٌ وَّ سَيْفِي مُذَكَّرُ اور بے شک میں شدید نیزہ زن ہوں اگر تو نیزہ زنی کرنے والا ہو۔میرے نیزے سیدھے کئے گئے ہیں اور میری تلوار فولا دی ہے۔وَإِنَّا جَهَرُنَا بِتُرَ دِينِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْتَ تَسُبُّ هَوًى وَفِي السَّبِّ تَجْهَرُ ہم نے تو دین محمد ﷺ کے کنویں کو ظاہر کر دیا ہے اور تو ہوائے نفس سے گالیاں دیتا ہے اور گالیاں بھی علانیہ دیتا ہے۔مَتَى نَدْنُ مِنْكَ تَرَحُمًا تَتَبَاعَدُ وَنُرِيدُ حَلَّ الْعَقْدِ رُحْمًا فَتَحْتَرُ ہم جب رحم سے تیرے قریب آتے ہیں تو تو دور ہٹتا ہے اور ہم رحم کر کے گرہ کھولنا چاہتے ہیں اور تو اسے مضبوط کرتا ہے۔۱۷۵