کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 65 of 279

کرامات الصادقین — Page 65

كرامات الصادقين 13 اُردو ترجمه اَ تَتْرُكُ مَا جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلُ مِنْ هُدَى اَلَا تَتْبَعَنُ قَوْمًا هُدُوا وَتَبَقَّرُوا کیا تو چھوڑتا ہے اس ہدایت کو جو رسول لے کر آئے؟ کیا تو ان لوگوں کی پیروی نہیں کرتا جو ہدایت دیئے گئے اور انہوں نے بہت علم حاصل کیا؟ عَلَيْكُمْ بِسُبُلِ اللَّهِ مِنْ قَبْل سَاعَةٍ تُرِيكُمْ لَظَى النَّارِ الَّتِي هِيَ تُسْعَرُ تم پر خدا کی راہوں کا اختیار کرنا اس گھڑی کی آمد سے پہلے لا زم ہے جو تم کو اس آگ کا شعلہ دکھائے گی جو بھڑ کائی جائے گی۔عَذَابٌ أَلِيمٌ لَا انْتِهَاءَ لِحَرُقِهِ وَ اِنْ يَّنْضَجَنُ جِلْدٌ فَيُخْلَقُ اخَرُ وہ درد ناک عذاب ہو گا جس کی جلن ختم نہیں ہوگی اور اگر ایک چمڑا پک جائے گا تو دوسرا پیدا کر دیا جائے گا۔يُنَبِّئُكَ الْعَلامُ مَا كُنتَ تُضْمِرُ وَيُبْدِي لَكَ النُّوْرَ الَّذِي الْيَوْمَ تُنْكِرُ علام الغیوب خدا تجھ کو بتائے گا جو کچھ تو چھپاتا رہا اور وہ اس نور کو تیرے سامنے ظاہر کر دے گا جس کا آج تو انکار کر رہا ہے۔وَلَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللهَ رَبَّكُمُ وَإِنَّ عَذَابَ اللَّهِ اذْهَى وَأَكْبَرُ ﴿۳۹﴾ خبر داراے لوگو! اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے اور بے شک اللہ کا عذاب بہت بڑی مصیبت ہے اور بہت بڑا ہے۔اَلَمْ يَأْتِكُمُ نُذُرٌ وَّ أَيَاتُ رَبِّكُمُ آيَاتُ رَبِّكُمْ نَرَى بَغْيَكُمْ وَ دُمُوعُنَا تَتَحَدَّرُ کیا تمہارے پاس ڈرانے والے (انبیاء ) اور تمہارے رب کے نشانات نہیں آئے ؟ ہم تمہاری سرکشی کو دیکھ رہے ہیں اور ہمارے آنسو بہ رہے ہیں۔وَلِكُلِّ نَبَإِ مُسْتَقَرٌّ وَّمَظْهَرٌ وَلِكُلِّ مَا يَأْتِيكَ وَقُتٌ مُقَدَّرُ ور ہر عظیم الشان خبر کا ایک مقررہ وقت اور مقام ظہور ہے اور جو کچھ تجھے پیش آتا ہے اس کیلئے بھی ایک مقدر وقت ہے۔۱۵۷