کرامات الصادقین — Page 61
كرامات الصادقين ۶۱ اُردو ترجمه وَ وَاللهِ يَأْتِي وَقْتُ فَتْحِيَ وَنُصْرَتِي وَوَاللَّهِ إِنِّي فَائِرٌ وَمُعَزِّرُ اور اللہ کی قسم ! میری فتح اور نصرت کا وقت آ رہا ہے اور اللہ کی قسم ! میں کامیاب اور نصرت و عظمت پانے والا ہوں۔وَ وَاللَّهِ يُعْنَى فِى الْبِلَادِ إِمَامُنَا إِمَامُ الْأَنَامِ الْمُصْطَفَى الْمُتَخَيَّرُ اور اللہ کی قسم ! ملکوں میں ہمارے امام کی تعریف کی جائے گی۔جو ساری دنیا کا امام ہے برگزیدہ اور چنا ہوا۔وَ مَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ قَوْلٍ مُدَلَّسٍ تَكَدُّ وَ تَسْتَقْرِى الْمُحَالَ وَ تَفْجُرُ اور تیرے ہاتھوں میں محرف قول کے سوا اور کچھ نہیں۔تو مشقت اٹھا رہا ہے۔تو ناممکن بات کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور گنہگار ہو رہا ہے۔وَكُتُبُكَ قَفْرٌ حَشْوُهَا الْكُفْرُ وَ الرَّدَا مُحَرَّفَةٌ فِي كُلِّ عَامٍ تُغَيَّرُ اور تیری کتابیں چٹیل میدان ہیں جن کا مواد کفر اور ہلاکت ہے وہ تحریف شدہ ہیں اور ہر سال تبدیل کی جاتی ہیں۔فَتِلْكَ بَرَاهِينٌ عَلَى سَخُفِ دِينِكُمُ وَقَدْ قُلْتُ تَحْقِيقًا وَّ لَوْ أَنْتَ تَبْسُرُ پس یہ تمہارے دین کی کمزوری پر قومی دلائل ہیں اور میں تحقیق کی رو سے بیان کر چکا ہوں خواہ تو منہ بسور تا ر ہے۔لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَقْوَالَهُ لَكُمْ يُوَسْوِسُكُمْ فِي كُلِّ حِينٍ وَّ يَمْكُرُ شیطان نے اپنے اقوال تمہیں مزین کر دکھائے ہیں۔وہ ہر وقت تمہیں وسوسہ میں ڈالتا اور مکر کرتا ہے۔وَ قَدْ ذَكَّرَ الْأَخْيَارُ مِنْ قَبْلُ قَوْمَكُمْ وَلِلْأُخْرَيَاتِ النَّاسِ نَحْنُ نُذَكَّرُ نیک لوگوں نے اس سے پہلے تمہاری قوم کو نصیحت کی ہے اور آخری زمانہ کے لوگوں کو ہم نصیحت کرتے ہیں۔۱۵۳