کرامات الصادقین — Page 46
كرامات الصادقين { ۴۶ اُردو ترجمہ إِذَا قَلَّ دِينُ الْمَرْءِ قَلَّ قِيَاسُهُ وَمَنْ يُؤْمِنَنْ يُرْشِدَهُ عَقْلٌ مُّطَهَّرُ جب انسان کے دین میں کمی آجائے اسکے انداز فکر میں بھی کمی آجاتی ہے اور جو پورا مومن ہو پاک عقل اسکی رہنمائی کرتی ہے۔وَ إِنِّي أَرَى فِي خَبْطِ عَشُوَاءَ عُقُوْلَكُمْ تَقُولُونَ مَالَا يَفْهَمُ الْمُتَفَكِّرُ اور میں تمہاری عقلوں کو کم نظر اونٹنی کی طرح بھٹکتا ہوا پاتا ہوں تم ایسی باتیں کہتے ہو جنہیں عقلمند سمجھ نہیں سکتا۔وَإِنِّي أَرَاكُمْ فِي ظَلَامٍ دَائِمٍ وَمَا فِي يَدَيْكُمْ مِّنْ دَلِيْلٍ يُنَوِّرُ میں تمہیں دائمی ظلمت میں پاتا ہوں اور تمہارے ہاتھوں میں کوئی ( بھی ) روشنی دینے والی دلیل نہیں۔وَإِنْ هُوَ إِلَّا بِدْعَةٌ غَيْرُ ثَابِتٍ وَإِثْبَاتُهُ مُسْتَنَكَرٌ مُّتَعَدِّرُ یہ تو صرف ایک بدعت ہے جو ثابت نہیں اور اس کا ثابت کرنا ناممکن اور محال ہے۔ا تَعْرِفُ فِي الصُّحُفِ الْقَدِيمَةِ مِثْلَهُ وَقَدْ جَاءَ هَدْقٌ بَعْدَ هَدْرٍ وَّ مُنْذِرُ کیا تو پرانے صحیفوں میں اس کی مثل عقیدہ پاتا ہے؟ جبکہ ہدایت کے بعد ہدایت آتی رہی ہے اور ہوشیار کرنے والا بھی۔اَنَاجِيلُ عِيسَى قَدْعَفَتْ آثَارُهَا وَحَرَّفَهَا قَوْمٌ خَبِيْتٌ مُعَيَّرُ عیسی کی انجیلوں کے نشانات مٹ گئے ہیں اور انہیں ایک خبیث اور عیب دار قوم نے محترف و مبدل کر دیا ہے۔نَبَذُتُمْ هِدَايَتَهُ وَرَاءَ ظُهُورِكُمْ وَهَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ هَدَى أَخَرُ تم نے عیسی کی ہدایت کو تو اپنی پیٹھوں کے پیچھے پھینک دیا ہے اور یہ دوسرا مذ ہب شیطان کی طرف سے ہے۔۱۳۸