کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 37 of 279

کرامات الصادقین — Page 37

كرامات الصادقين ۳۷ اُردو ترجمہ الْمُصْطَفَى وَالْمُجْتَبى وَالْمُقْتَدَا وَالْمُجْتَدَا وہ برگزیدہ ہے چنا ہوا ہے، اس کی پیروی کی جاتی ہے اس سے فیض طلب کیا جاتا ہے۔جُمِعَتْ مَرَابِيعُ الْهُدَى فِي وَبُلِهِ حِيْنَ النَّدى ہدایت کی بارشیں سخاوت کے وقت اس کی موسلا دھار بارش میں جمع کر دی گئیں۔نَسِيَ الزَّمَانُ رِهَامَهُ مِنْ جَوْدِ هَذَا الْمُقْتَدَا زمانہ اپنی مسلسل تھوڑی بارش کو بھول گیا ہے اس مقتدا کی موسلا دھار بارش کے مقابلہ میں۔الْيَوْمَ يَسْعَى النَّكْسُ أَنْ يُطْفِي هُدَاهُ وَيُخْمِدَا آج کمبینہ کوشش کرتا ہے کہ اس کی ہدایت کو بجھادے اور ٹھنڈا کر دے۔وَاللَّـــهُ يُبْدِي نُورَهُ يَوْمًا وَّاِنْ طَالَ الْمَدَى اور اللہ اس کے نور کو ظاہر کر دیگا کسی نہ کسی دن خواہ مدت لمبی ہی ہو جائے۔يَاقَطرَ سَارِيَةٍ وَغَادٍ قَدْ عُــصِــمُــتَ مِنَ الرَّدَا اے رات کو برسنے والی اور دن کو برسنے والی بارش ! تو ہلاکت سے محفوظ کر دی گئی ہے۔رَبَّيْتَ أَشْجَارَ الُاسِرَّةِ بِالْفُيُوضِ وَقَرُدَدَا تو نے اپنے فیوض سے پست زمین کے درختوں کی پرورش کی ہے اور اونچی زمین کے بھی۔إِنَّا وَجَدْنَاكَ الْمَلَاذَ فَبَعُدَ كَهْفِ قَدْ بَدَا بے شک ہم نے تجھے جائے پناہ پایا ہے سوایسی عظیم الشان پناہ گاہ کے بعد جوظاہر ہو چکی ہے۔لَا نَتَّقِى قَوْسَ الْخُطُوبِ وَلَا تُبَالِى مُرْجِدًا ہم حادثات کی کمان سے نہیں ڈرتے اور نہ ہم لرزہ طاری کر دینے والی تلوار کی پر واہ کرتے ہیں۔لَا نَتَّقِيُّ نَوُبَ الزَّمَانِ وَلَا نَخَافُ تَهَدُّدَا ہم زمانے کے حادثات سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی ہم کسی دھمکی سے خوف کھاتے ہیں۔وَنَمُدُّ فِى اَوْقَاتِ آفَاتٍ إِلَى الْمَوْلَى يَدا اور ہم مصیبتوں کے اوقات میں اپنے مولا کی طرف ہاتھ پھیلاتے ہیں۔۱۲۹