کرامات الصادقین — Page 256
كرامات الصادقين ۲۵۶ اُردو ترجمہ قدمات عیسى مثل موتة أُمّه والموت حق ليس فيه خفاء حضرت عیسی اپنی والدہ کے فوت ہونے کی مانند فوت ہو گئے اور موت برحق ہے، کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔من كان ينكر ذا فليس بمؤمن فيما أرى والرب مـ منه بَراءُ جو شخص اس بات کا انکار کرے تو وہ میری دانست میں مومن نہیں اور اللہ اس غلط عقیدہ سے بری ہے۔إن كان عيسى يأتين بعيدما ذاق الحمام فهكذا القدماء اگر عیسی نے موت کا مزہ چکھنے کے کچھ عرصہ بعد ضرور واپس آنا ہے تو ضرور تمام سابقہ لوگوں کو بھی اسی طرح واپس آنا چاہیے۔لا مرحبا بهم ولا أهلا ولا سهلا وَلَا حَمَلَتْهُمُ الغَبْرَاءُ انہیں کوئی اھلا و سَهْلًا وَّ مَرْحَبًا کہنے والا نہیں اور نہ زمین نے ان کا بوجھ اٹھایا ہے۔كلا ولا برحت صباحا مع مسا مَرَّ الدهورِ تَجُنُّهم حَصْباءُ ہرگز نہیں۔زمین ایسی ہی رہے گی اور صبح ، شام کے ساتھ زمانے بیتتے رہیں گے اور زمین انہیں ریزہ ریزہ کرتی رہے گی۔قوم كأنهم الذياب إذا عوث فاستحوذتها أكُلُبٌ ورُعاءُ وہ لوگ ایسے بھیڑیوں کی طرح ہیں جو چرواہوں اور ان کے (محافظ ) کتوں کے غالب آ جانے پر چلاتے ہیں۔لا يقربون من الحلال وعندهم إن الحلال طريقة شنعاء وہ حلال کے قریب بھی نہیں پھٹکتے اور حلال ان کے نز دیک نہایت فتیح راستہ ہے۔وإلى الحرام شواخص أبصارهم إن الحرام لمن يرُمُه غذاءُ وہ حرام کی طرف آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھتے ہیں۔یقیناً جو شخص حرام کا قصد کرے تو حرام ہی اُس کی غذا ہے۔۳۴۸