کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 279

کرامات الصادقین — Page 108

كرامات الصادقين 1+1 اُردو ترجمہ وَهَلْ لَّكَ مِنْ عِلْمٍ وَّ نَضٌ مُحْكَم عَلَى كُفْرِنَا أَوْ تَخْرِصَنَّ وَتَتْغَبُ اور کیا تیرے پاس کوئی علم حقیقی اور پختہ نص ہمارے کفر پر موجود ہے یا تو ضرور اٹکل سے کام لے رہا ہے اور فساد کر رہا ہے۔كَمِثْلِكَ أُمَمٌ قَدْ أَبِيدُوا بِذَنْبِهِمْ فَتَحَسَّسَنُ مِّنْ نَّبْـاهِـمُ مَّا أُعْقِبُوا تیرے جیسی کئی قو میں اپنے گناہ کی وجہ سے ہلاک کی گئیں ہیں۔تو ان کی خبروں سے پتہ لگا کہ وہ کیسا عذاب دیئے گئے۔اتُغُدِفُ فِي حَرْبِي قِنَاعًا دُونَنَا وَتَتْرُكُ مَا أَمَّمْتَ جُبُنًا وَّ تَهْرُبُ کیا تو مجھ سے لڑنے میں میرے اور اپنے درمیان پردہ ڈال لیتا ہے اور تو چھوڑ دیتا ہے بزدلی سے اس امر کو جس کا تو نے قصد کیا ( یعنی مباہلہ و مناظرہ ) اور بھاگ جاتا ہے۔(۵۵) وَمَا الْبَحْثُ إِلَّا مَا عَلِمْتَ وَ ذُقْتَهُ وَتِلْكَ وِهَادٌ لِلْمَنَايَا تُقَوِّبُ اور بحث تو وہی ہے جسے تو جانتا ہے اور چکھ چکا ہے اور یہ تو موتوں کے گڑھے ہیں جو تو کھود رہا ہے۔وَ مَا فِي يَدَيْكَ بِغَيْرِ فَلْسٍ مُذَهَبٍ تُضِلُّ أُمَيِّمًا بِالسَّرَابِ وَتَخْلُبُ وَمَا اور تیرے ہاتھوں میں ملمع شدہ پیسوں کے سوا کچھ نہیں۔تو نام نہاد لیڈر بن کر ایک سراب کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کرتا اور دھوکہ دیتا ہے۔وَ شَاهَدْتُ أَنَّكَ لَسْتَ أَهْلَ مَعَارِفٍ وَتَلْهُمْ وَ تَهْذِي كَالسُّكَارَى وَ تَلْعَبُ اور میں دیکھ چکا ہوں کہ تو صاحب معرفت نہیں ہے اور لہو ولعب میں مبتلا اور نشہ والوں کی طرح بکواس کر رہا ہے۔مَتَى نُبُدِ أَخْلَاقًا فَتُبدِ دَمِيْمَةً وَتَتْرُكُ مَا هُوَ مُسْتَطَابٌ وَّ أَطْيَبُ جب ہم اخلاق ظاہر کرتے ہیں تو تو بد خلقی ظاہر کرتا ہے اور چھوڑ دیتا ہے اس ھے کو جو پاک اور ستھری ہے۔۲۰۰