کرامات الصادقین — Page 107
كرامات الصادقين ۱۰۷ اُردو ترجمہ وَنَعْمَنِى رَبِّي فَكَيْفَ اَرُدُّهُ وَهَذَا عَطَاءُ اللهِ وَالْخَلْقُ يَعْجَبُ اور خدا نے مجھ پر انعام کیا ہے تو میں اسے کیسے رڈ کر دوں۔اور یہ تو اللہ کی عطا ہے اور لوگ (اس پر ) تعجب کر رہے ہیں۔وَسَوْفَ تَرَى إِنِّي صَدُوقٌ مُؤَيَّدٌ وَلَسْتُ بِفَضْلِ اللَّهِ مَا أَنْتَ تَحْسَبُ اور تو جلد دیکھ لے گا کہ یقیناً میں سچا ( اور ) تائید یا فتہ ہوں۔اور خدا کے فضل سے میں ایسا نہیں جیسا کہ تو خیال کر رہا ہے۔وَ يُبْدِي لَكَ الرَّحْمَانُ أَمْرِى فَيَنْجَلِى اَهذَا ظَلَامٌ أَوْ مِنَ اللَّهِ كَوْكَبُ اور خدا تجھ پر میرا معاملہ کھول دے گا تو ظاہر ہو جائے گا کہ یہ تاریکی ہے یا اللہ کی طرف سے روشن ستارہ ہے۔يَرَى اللهُ مَا هُوَ مُخْتَفِي فِي قُلُوبِنَا فَيَفُضَحُ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ وَّ يُكَذِّبُ اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ ہمارے دلوں میں مخفی ہے۔پس رسوا ہو گا وہ جو جھوٹا ہے اور تکذیب کر رہا ہے۔وَ يَعْلَمُ رَبّى مَنْ هُوَ الشَّرُّ مَنْزِلًا وَمَنْ هُوَ عِنْدَ اللهِ بَرٌ مُّقَرَّبُ اور میرا رب جانتا ہے کہ مرتبہ میں کون بدترین ہے اور کون خدا کے نزدیک نیک اور مقرب ہے۔الَامَ تَرَى زُورًا كَصِدْقٍ مُّمَحْضِ وَتَسْتَجْلِبُ الْحَمُقَى إِلَيْهِ وَ تَجْذِبُ تو کب تک اپنے جھوٹ کو خالص سچائی کی طرح خیال کرتا رہے گا اور احمقوں کو اس کی طرف لا نا چاہے گا اور ( انہیں اس کی طرف ) کھینچے گا۔وَقَاسَمْتَهُمْ أَنَّ الْفَتَاوَى صَحِيحَةٌ وَعَلَيْكَ وِزُرُ الْكِذْبِ إِنْ كُنتَ تَكْذِبُ اور تو نے ان سے قسم کھائی کہ وہ فتوے صحیح ہیں حالانکہ اگر تو جھوٹ بول رہا ہے تو جھوٹ کا وبال تجھ پر پڑے گا۔١٩٩