کرامات الصادقین — Page 100
كرامات الصادقين اُردو ترجمہ وَجِئْتَ لِتَنْجِيَةِ الْأَنَامِ مِنَ الْهَوَى فَوَاهَا لِمُنْجِي خَلَّصَ الْخَلْقَ مِنْ رَدَى اور تو مخلوق کو خواہشات نفس سے نجات دینے کے لئے آیا۔سو آفرین ہے ایسے نجات دہندہ پر جس نے خلقت کو ہلاکت سے بچالیا۔وَتَوَرَّمَتْ قَدَمَاكَ لِلَّهِ قَائِمًا وَمِثْلُكَ رَجُلًا مَا سَمِعْنَا تَعَبُّدَا خدا کے حضور قیام میں تیرے قدم متورم ہو گئے اور عبادت کرنے میں تیرے جیسا آدمی ہمارے سننے میں نہیں آیا۔جَذَبْتَ إِلَى الدِّينِ الْقَوِيمِ بِقُوَّةٍ وَمَا ضَاعَتِ الدُّنْيَا إِذَا الدِّينُ شُيّدا تو نے سچے دین کی طرف (لوگوں کو ) قوت کے ساتھ کھینچ لیا اور (ان کی ) دنیا بھی ضائع نہ ہوئی جب کہ ( ان کا ) دین مضبوط کیا گیا۔وَ اَرْسَلَكَ الْبَارِئُ بِايَاتِ فَضْلِهِ لِكَيْ تُنْقِذَ الْإِسْلَامَ مِنْ فِتَنِ الْعِدَا اور خدا نے تجھے اپنے فضل کے نشانوں کے ساتھ بھیجا تا کہ تو اسلام کو دشمنوں کے فتنوں سے چھڑا لے۔يُحِبُّ جَنَانِى كُلَّ اَرْضِ وَطِئَتَهَا فَيَالَيْتَ لِي كَانَتْ بِلَادُكَ مَوْلِدَا میرا دل ہر اس زمین سے محبت رکھتا ہے جس پر تو چلا۔پس کاش تیرا ملک میری جائے پیدائش ہوتا۔(۵۲) وَاكْفَرَنِي قَوْمِي فَجِئْتُكَ لَاهِفًا وَكَيْفَ يُكَفِّرُ مَنْ يُوَالِى مُحَمَّدًا اور میری قوم نے میری تکفیر کی تو میں تیرے پاس مظلوم ہو کر آیا۔اور کیسے کا فرقرار پاسکتا ہے وہ شخص جو محمد ( ﷺ ) سے محبت رکھے۔عَجِبْتُ لِشَيْخِ فِي الْبَطَالَةِ مُفْسِدِ أَضَلَّ كَثِيرًا بِالشُّرُورِ وَ بَعْدَا مجھ کو بٹالہ کے مفسد شیخ پر تعجب ہے۔بہتوں کو اس نے شرارتوں سے گمراہ اور ( حق سے ) دور کر دیا ہے۔۱۹۲