کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 6
6 5 رمضان میں بھی رات کے آخری حصہ میں یہ نما زادا کرنا افضل۔ہے۔نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کا طریق بھی صحابہ رضوان اللہ یھم کے زمانہ سے چلا آیا ہے۔تراویح کی نماز آٹھ رکعت ہے۔تاہم اگر کوئی چاہے تو ہمیں یا اس سے زیادہ رکعت بھی پڑھ سکتا ہے۔ہر چار رکعت کے بعد تھوڑی دیر کے لئے ستالینا مست ہے۔نماز کسوف و خسوف سورج گرہن کو کسوف اور چاند گرہن کو خسوف کہتے ہیں۔اجرام فلکی میں یہ طبعی تبدیلی انسان کو اس طرف متوجہ کرتی ہے کہ جس طرح حالات کے تغیر نے سورج اور چاند کی روشنی کو کم کر دیا ہے۔اسی طرح مختلف عوارض سے دل کے نور کو بھی گھن لگ جاتا ہے اور اس سے صرف اللہ تعالیٰ کا فضل ہی بچا سکتا ہے۔سو اس فضل کے حصول اور روحانی مدارج میں ترقی کی طرف توجہ دلانے کے لئے کسوف وخسوف کے موقعہ پر دو رکعت نما ز رکھی گئی ہے۔ہو شہر کے سب لوگ مسجد یا کھلے میدان میں جمع ہو کر یہ نماز پڑھیں تو زیادہ ثواب ؟ گا۔نماز با جماعت کی صورت میں قرآت بالجبر اور لمبی ہونی چاہیئے۔حسب حالات ہر رکعت میں کم از کم دو رکوع کئے جائیں یعنی قرآت کے بعد رکوع کیا جائے۔اور پھر قرآن کا کچھ حصہ پڑھا جائے۔اس کے بعد دوسرا رکوع کیا جائے۔اور پھر سجدہ ہو۔اس نماز کے رکوع وسجود بھی لمبے ہونے چاہئیں۔نماز کے بعد امام خطبہ دے جس میں توبہ واستغفار اور اصلاح حال کی تلقین کی جائے۔سورة الضحى بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے حد کرم کرنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے وَالضُّحيه قسم ہے دن کی جب وہ خوب روشن ہو چکا ہو۔وَالَّليْلِ إِذَا سَجَى اور رات کی جب وہ خوب تاری ہو جائے۔مَاوَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلِيةٌ تجھے تیرے رب نے نہ چھوڑا ہے اور نہ نفرت کی ہے۔وَلَلَا خِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَى اور یقیناً آخرت تیرے لئے ( ہر ) پہلی (حالت) سے بہتر ہے۔وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضُ اور تیرا رب ضرور تجھے عطا کرے گا۔پس تو راضی ہو جائے گا۔اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيماً فَاوَى 6 کیا اُس نے تجھے یتیم نہیں پایا تھا ؟ پس پناہ دی۔وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى اور تجھے تلاش میں سرگرداں ( نہیں ) پایا ، پس ہدایت دی۔وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَاغْنى اور تجھے ایک بڑے کنبہ والا ( نہیں ) پایا، پس غنی کر دیا۔فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُهُ پس جہاں تک یتیم کا تعلق ہے تو اُس پر سختی نہ کر۔www۔alislam۔org