کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 47
88 87 راستے کے آداب راستے میں حلقہ باندھ کر کھڑے ہونے یا بیٹھنے سے پر ہیز کریں۔راستے میں کوڑا کرکٹ یا کوئی ایذا دینے والی چیز نہ پھینکی جائے بلکہ اگر کوئی کوئی تکلیف دہ چیز کا نٹا ہڈی اور چھلکا راستے میں نظر آئے تو اسے ہٹا دیں۔راستے پر چلتے ہوئے سلام میں پہل کریں۔سوار کو چاہیے کہ وہ پیدل چلنے والے کو اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو اور کم تعداد میں لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کرنے میں پہل کریں۔ید راستہ پوچھنے والوں کو راستہ بتا ئیں۔حمد راستوں میں اور سایہ دار درختوں کے نیچے پیشاب کرنے سے پر ہیز کریں۔راستہ میں کوئی ہتھیار اس طرح سے لے کر نہ گزریں کہ کسی راہ گیر کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔راستے میں اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو اس کی مدد کرنی چاہیئے۔راہ چلتے ہوئے اگر آپ بلندی پر چڑھیں تو اللہ اکبر کہیں اور اگر اتریں تو سبحان اللہ کہیں۔حمدی حتی الوسع ننگے سر اور ننگے پاؤں راہ چلنے سے گریز کریں۔گلیوں اور بازاروں میں دیواروں کے انتہائی قریب نہ چلیں مبادا کسی پرنالے کا پانی آپ کے کپڑے خراب کر دے۔راہ چلتے یا مجلس میں لوگوں کی طرف اشارے کرنے کی عادت نہ ڈالیں۔و گریبان کھول کر اور کسی ساتھی کے گلے میں بانہیں ڈال کر راستے میں نہ چلیں۔چلتے ہوئے اپنی جوتی یا پاؤں گھسیٹ کر یا زمین پر رگڑ کر نہ چلیں۔۔سفر کے آداب کوشش کی جائے کہ سفر دن کے پہلے پہر میں کیا جائے اور آغاز سفر جمعرات کو ہو اور روانگی کے وقت اجتماعی دعا کی جائے۔بسم اللہ پڑھ کر سواری پر سوار ہوں۔تین بار تکبیر کہیں اور دعا کریں سُبْحَانَ الَّذِى سَخَّرَلَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جس نے ہمارے لئے اسے مسخر کیا اور ہم اس پر قابو نہیں پاسکتے تھے اور ہم اپنے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانے والے ہیں۔حمد سفر میں اگر بلندی کی طرف چڑھیں تو اللہ اکبر کہیں اور اگر بلندی سے اتریں تو سبحان اللہ کہیں۔سفر میں دعائیں کرتے رہنا چاہیئے کیونکہ مسافر کی دعا ز یادہ قبول ہوتی ہے۔حملہ رات کے وقت اکیلے سفر کرنے سے حتی الوسیع پر ہیز کریں۔اگر سفر میں ۳ یا س سے زیادہ افراد کٹھے ہوں تو اپنے میں سے ایک کو امیر مقرر کر لیں۔دورانِ سفر اپنے ساتھی مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کریں اور ان کی مدد کریں۔جس مقصد کیلئے سفر کیا گیا ہے اگر وہ پورا ہو جائے تو جلد واپس لوٹ آئیں۔سفر کے دوران نماز قصر کر کے پڑھیں۔سڑک یا ریل کی پٹڑی عبور کرتے وقت دائیں اور بائیں دیکھ لیں کہ کوئی گاڑی یا موٹر وغیرہ تو نہیں آ رہی۔ریل یا بس وغیرہ میں گردن اور بازو وغیرہ گاڑی کے اندر ہی رکھیں۔باہر نکال کر نہ بیٹھیں۔چلتی گاڑی میں سوار ہونے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی اس وقت تک اتریں جب تک وہ ٹھہر نہ جائے۔www۔alislam۔org