کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم)

by Other Authors

Page 33 of 59

کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 33

60 60 59 کرنے کی تحریک۔یکم جولائی : کینیڈا میں نئی مساجد کی تعمیر کیلئے ۲۵ لاکھ ڈالر جمع کرنے کی خاطر جماعت احمدیہ کینیڈا کو حضور کی تحریک۔۲۲ تا ۲۴ جولائی: جماعت احمدیہ انگلستان کا جلسہ سالانہ جس میں ۵۵ ممالک کے احمدی شریک ہوئے۔۴۔اگست: اہل سپین کو پیغام حق پہنچانے کے لئے حضور کی نئی سکیم کہ سپینش سیاحوں کی میزبانی کے لئے دنیا بھر کے احمدی اپنی خدمات پیش کریں۔۱۷ - اگست : فضل عمر ہسپتال ربوہ کی لیبارٹری میں بلڈ بنک کا قیام۔۲۷ - اگست تا ۲۸ ستمبر : حضور کا پہلا سفر مشرقی افریقہ۔کینیا یوگنڈا، تنزانیہ اور ماریشس کا کامیاب دورہ۔۰ استمبر : ربوہ میں عالمی معیار کے سوئمنگ پول کا افتتاح عمل میں آیا۔۲۸۔نومبر : روز نامہ الفضل پر سے پابندی کا خاتمہ اور ۳ سال ۱۱ ماه ۹ دن بعد دوبارہ اجراء۔الفضل پر ۱۲۔دسمبر ۱۹۸۴ ء کو پابندی لگائی گئی تھی۔۹ تا ۳۰ دسمبر : حضور کے سلسلہ وار اصلاحی خطبات جن میں تقویٰ سچائی، قناعت اور صبر پر خاص زور دیا گیا۔۱۸۔دسمبر : ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے احمدی مربی محمد الیاس منیر صاحب حال سنٹرل جیل فیصل آباد) کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سے ایف۔اے کے سالانہ امتحان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیلنٹ سکالرشپ کا مستحق قرار دیا گیا۔١٩٨٩ء 29-28 جنوری برطانیہ میں پہلا یوم اطفال منایا گیا۔193 اطفال نے شرکت کی۔حضور نے اختتامی خطاب فرمایا۔14 تا 16 فروری حضور کا دورہ جرمنی 23 مارچ یہ سال جماعت احمدیہ نے صد سالہ جشن تشکر کے طور پر منایا۔جس کی تقریبات سارا سال جاری رہیں۔23 مارچ کو حضور نے لوائے احمدیت لہرایا اور ساری دنیا میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے۔ربوہ میں جشن منانے پر سرکاری طور پر پابندی لگا دی گئی۔حتی کہ روشنی لگانا، مٹھائی کھانا تقسیم کرنا وغیرہ بھی منع قرار پایا۔جشن تشکر کے موقع پر حضور کا ویڈیوریکارڈ شدہ پیغام تمام عالم میں مشتہر کیا گیا۔24 مارچ احمدیت کی دوسری صدی کا پہلا خطبہ جمعہ ماریشس اور جرمنی میں بذریعہ ٹیلیفون براہ راست سنا گیا۔خطبہ کے بعد نئی صدی کی پہلی بیعت ہوئی۔12۔اپریل نکانہ ضلع شیخوپورہ میں 17 احمدی گھروں پر حملے کئے گئے۔6 گھر مکمل جلا دئیے گئے۔5 احمدی زخمی ہوئے۔حضور کے دورہ جرمنی کا آغاز 10 مئی 12 تا 14 مئی جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جرمنی۔حضور کی شرکت۔19 ممالک کے 9 ہزار مردوزن نے شمولیت کی۔14 مئی سکرنڈ (سندھ) میں ڈاکٹر منور احمد صاحب کو شہید کر دیا گیا۔16 مئی 21 مئی حضور کا دورہ سوئٹزرلینڈ حضور کا دورہ فرانس 17 تا 19 جون جلسہ سالانہ کینیڈا۔حضور کی شرکت 23 تا 25 جون جلسہ سالانہ امریکہ۔حضور کی شرکت www۔alislam۔org