کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 46
85 84 ۲۵ جون : حضور نے فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ربوہ کا افتتاح فرمایا۔۲۶ جون : حضور نے تعلیم الاسلام کا لج ربوہ اور اس کے ہوسٹل کا سنگ بنیا درکھا۔اور کالج کی بنیاد میں دارا مسیح قادیان کی اینٹ نصب فرمائی۔۱۹ نومبر : حضور نے صدرانجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے دفاتر کا افتتاح فرمایا۔۲۷ نومبر : حضور نے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے انیس سالہ دور اول کے اختتام اور انیس سالہ دور ثانی کے شروع ہونے کا اعلان فرمایا۔نومبر : ڈچ ترجمہ قرآن شائع ہوا۔۲۸ دسمبر : حضور نے جلسہ سالانہ پر سیر روحانی“ کے سلسلہ کی تقریر عالم روحانی کا نوبت خانہ “ کے عنوان پر تقریر فرمائی۔اسی سال بر ما میں احمد یہ مشن قائم ہوا۔۱۹۵۴ء ۲۷ جنوری: حضرت مصلح موعود کی طرف سے جماعت کے ایک وفد نے گورنر جنرل پاکستان غلام محمد صاحب کو ولندیزی ترجمہ قرآن کا تحفہ پیش کیا ۲۲ فروری: حضور نے مسجد احد یہ دارالذکر لاہور کا سنگ بنیا درکھا۔۱۰ مارچ: مسجد مبارک ربوہ میں بعد نماز عصر حضور پر ایک شخص عبدالحمید نے قاتلانہ حملہ کیا۔۱۵ مارچ: ایک سال کے جبری تعطل کے بعد لاہور سے’الفضل‘‘ کا اجراء دوبارہ عمل میں آیا۔۲۱ مئی: حضور نے قاتلانہ حملہ کے بعد پہلا جمعہ پڑھایا۔۷۔اکتوبر : چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب عالمی عدالت کے صدر منتخب ہوئے۔ے نومبر : حضور نے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو مجلس انصار اللہ مرکزیہ کا صدر مقر رفرمایا۔دسمبر : تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی عمارت کا افتتاح۔www۔alislam۔org ۲۶ دسمبر : حضور نے ”سیر روحانی کے سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر عالم روحانی کے دفاتر کے موضوع پر خطاب فرمایا۔۱۹۵۵ء ۳ فروری: حضور نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تصنیف ”حقیقۃ الوحی“ کے اصل قلمی مسودہ کے آٹھ صفحات بطور تبرک جماعت ہائے احمد یہ انڈونیشیا کو بھجوائے۔۲۹۔اپریل : حضور دوسرے دورہ یورپ کے سلسلہ میں کراچی سے روانہ ہوئے۔۱۳۰ پریل : حضور دمشق کے ہوائی اڈہ پر اترے۔۲۲ مئی: حضور نے محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کو تاریخ احمدیت لکھنے کا ارشاد فرمایا۔۱۸ جون : حضور ہیگ (ہالینڈ) پہنچے۔۲۶ جون: جرمنی کے ایک بہت بڑے مستشرق KAMAOUR نے حضور کے ہاتھ پر احمدیت قبول کی۔حضور نے ان کا نام زبیر رکھا۔۲۲ جولائی: لندن میں مربیان کی عالمی کانفرنس حضور کی زیر صدارت شروع ہوئی اور ۲۴ جولائی کوختم ہوئی۔۲۷ جولائی: مالٹا کے ایک انجنیئر نے حضور کی بیعت کر کے مالٹا میں جماعت احمدیہ کی بنیا درکھی۔۳۰ جولائی: حضور نے لندن میں ڈسمنڈ شا سے ملاقات فرمائی۔۲۵ ستمبر: حضور دوسرے سفر یورپ کے بعد ربوہ تشریف لائے۔۹ دسمبر : ہیگ (ہالینڈ) میں مسجد کا افتتاح۔اسی سال سوئٹزر لینڈ میں تحریک جدید کے تحت مشن قائم ہوا۔