کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 4 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 4

2 1 نصاب قمر اطفال (حصہ اوّل) 11 تا 12 سال کیلئے 1۔نماز باترجمہ مکمل (حصہ اول میں دیکھیں) 2۔نماز عیدین و مسائل 3۔قرآن کریم ناظرہ مکمل 4 - قرآن کریم پارہ نمبر ۳۔سورۃ التکاثر۔العصر۔ہمزہ مع ترجمہ یا د کرنا۔5۔صحاح ستہ 6۔چہل احادیث۔حدیث نمبر ۳۱ تا ۴۰ مع ترجمہ 7 تاریخ احمدیت ۱۹۱۴ ء تا ۱۹۳۹ ء 8۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین 9۔صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام 10۔اللہ تعالیٰ کے ہیں صفاتی نام یاد کرنا 11۔عربی قصیدہ سے شعر نمبر ۴۱ تا ۵۵ ترجمہ کے ساتھ 12۔مجلس کے آداب 13۔ماں باپ کی اطاعت 14 نظمیں (i) محمود کی آمین (ii) ترکی محبت میں میرے پیارے ہراک مصیبت اٹھائیں گے ہم (iii) نونہالان جماعت www۔alislam۔org نماز عیدین ماہ رمضان گذرنے پر یکم شوال کو روزوں کی برکات حاصل کرنے اور روزوں کی توفیق پانے کی خوشی میں عید الفطر اور دسویں ذوالحجہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں عید الاضحیہ منائی جاتی ہے۔نماز عید کا اجتماع ایک رنگ میں مسلمانوں کی ثقافت اور دینی عظمت کا مظہر ہوتا ہے اس میں مرد عورت بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔عید کے دن نہا کر عمدہ لباس پہنا جائے۔خوشبو لگائی جائے اچھا کھانا تیار کیا جائے۔عید الفطر ہو تو عید کی نماز کیلئے جانے سے پیشتر مساکین اور غرباء کے لئے فطرانہ ادا کیا جائے۔خود بھی کچھ کھا پی کر عید کی نماز کے لئے جائیں۔لیکن اگر قربانی کی عید ہو تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد واپس آ کر کھانا زیادہ پسندیدہ ہے۔اسی طرح عید کی نماز کے لئے آنے اور جانے کا راستہ مختلف ہو تو پسندیدہ اور زیادہ ثواب کا موجب ہے۔دونوں عیدوں پر عید کی دورکعت نماز کسی کھلے میدان یا عید گاہ میں زوال سے پہلے پڑھی جاتی ہے۔عید کی نماز با جماعت ہی پڑھی جاسکتی ہے۔اکیلئے جائز نہیں۔نماز عید کی پہلی رکعت میں ثناء کے بعد اور تعوذ سے پہلے امام سات تکبیریں بلند آواز سے کہے۔امام اور مقتدی دونوں ہی تکبیرات کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور کھلے چھوڑ دیں۔آخری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ کر سورہ فاتحہ اور قرآن کریم کا کوئی حصہ اونچی آواز سے پڑھ کر پہلی رکعت مکمل کی جائے۔پھر دوسری رکعت مکمل ہونے پر تشہد ، درود شریف اور مسنون دعا کے بعد سلام پھیرا جائے۔اس کے بعد امام خطبہ پڑھے۔جمعہ کی طرح عید کے بھی دو خطبے ہوتے ہیں۔اگر عید کی نماز پہلے دن زوال سے پہلے نہ پڑھی جاسکے تو عید الفطر دوسرے دن اور عیدالاضحیہ تیسرے دن تک زوال سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے۔دونوں عیدوں کی نماز ایک جیسی ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ بڑی عید کی نماز ختم ہونے کے بعد امام اور مقتدی کم از کم تین بار بلند آواز سے تکبیرات کہیں۔اسی طرح نویں ذوالحجہ کی فجر سے تیرھویں کی عصر تک باجماعت فرض نماز کے بعد بآواز بلند یہی تکبیرات کہی جائیں۔