کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 39
72 71 ذلكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ قرآن مجید قرآن کامل کتاب ہے اور اس امر میں کوئی شک نہیں۔لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ قرآن کی حقیقت کو وہی لوگ پاتے ہیں جو پاک ہوتے ہیں۔وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَ انْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ اور جب قرآن پڑھا جائے تو اس کو سنا کرو۔اور چپ رہا کرو تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلى أَنْ يَأْتُوا بِمِثْلِ هَذَا الْقُران لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا تو انہیں کہہ دے کہ اگر تمام انسان بھی اور جن بھی اس قرآن جیسی کتاب لانے کیلئے جمع ہو جا ئیں تو پھر بھی وہ اس جیسی کتاب نہیں لاسکیں گے۔خواہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ بن جائیں۔إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ اس ذکر یعنی قرآن کریم کو ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔خَيْرُ كُم مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو خود قرآن سکھیں اور دوسروں کو سکھا ئیں۔www۔alislam۔org فرمودات حضرت مسیح موعود علیہ السلام قرآن جواہرات کی تھیلی ہے“۔( الحکم ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء) جولوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 قرآن مجید کے انوار و برکات اور اس کی تاثیرات ہمیشہ زندہ اور تازہ بتازہ ہیں“ ( الحکم ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ء) و, جمال و حسن قرآں نور جان ہر مسلمان ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے 66