کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 38
70 69 69 بغیر دستک کے چلے جانا وغیرہ۔اپنے گھر میں گانوں کی کیسٹس لگانے کی بجائے نظموں اور اچھے شعرا کے کلام کی کیسٹس لگائیں۔والدین ٹی وی کے پروگرام اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کی کوشش کریں اور پروگرام کی اچھائی یا برائی پر تبصرہ کرتے جائیں۔اپنے بہن بھائیوں یا ساتھیوں سے ایسا مذاق نہ کریں جو انہیں ناگوار گزرے۔ہر وقت تیوری چڑھائے رکھنے سے گریز کریں اور بامذاق انسان بننے کی کوشش کریں۔گھر کی باتیں دوسروں میں کرنے سے حتی الوسع گریز کریں۔اپنے گھر میں شور و غل کر کے یا کسی دوسرے ذریعہ سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف نہ دیں۔اپنے گھر میں ایسا حجرہ یا جگہ مخصوص کرنے کی کوشش کریں جہاں صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔والدین اپنے بچوں کو اچھی اچھی کہانیاں اور واقعات ضرور سنائیں جو سبق آموز ہوں۔گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِج وَخَيْرَ الْمَخْرَجَ بِسْمِ اللهِ وَلَجْنَا وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا ترجمہ: اے اللہ میں تجھ سے گھر میں آتے ہوئے اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے بھلائی مانگتا ہوں۔اللہ کے نام سے ہم داخل ہوتے ہیں اور اپنے رب اللہ پر ہی تو کل کرتے ہیں۔صفات الہی یا اسمائے حسنی المُجيْبُ قبول کرنے والا الْوَاسِعُ کشائش والا الْحَكِيمُ حکمت والا الْوَدُودُ محبت کرنے والا المَجِيدُ بڑی شان والا الباعث اٹھانے والا الشَّهيد حاضر الْحَقُّ سچا مالک الْوَكِيلُ کام سنبھالنے والا القوى زور آور المَتِينُ قوت والا الْوَلِيُّ | حمایت کرنے والا الْحَمِيدُ خوبیوں والا الْمُحْصِي گنتی والا الْمُبْدِ پہلی بار پیدا کرنے والا الْمُعِيدُ دوسری بار پیدا کرنے والا المُميتُ مارنے والا الْمُحْيى زندہ کرنے والا الْحَيُّ زندہ اور زندگی بخشنے والا الْقَيُّومُ سب کا تھا منے والا www۔alislam۔org ☆☆☆