کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 27
48 47 سایہ ڈھل جائے تو نماز جمعہ کا وقت شروع ہوتا ہے اس وقت پہلی اذان کہی جاتی ہے۔جب امام مصلی پر آ جائے تو موذن دوسری اذان کہے۔اذان ختم ہونے پر امام خطبہ کہے اور سننے والے مکمل خاموشی سے خطبہ سنیں۔یہاں تک کہ اگر کسی کو چپ کرانا ہو تو اشارے سے ہی کرانا چاہئے کیونکہ یہ خطبہ بھی نماز ہی کا حصہ ہے۔امام کے سوا کم از کم دو آدمی ہوں تو نماز جمعہ ہو سکتی ہے۔نماز جمعہ کی دورکعت فرض ہیں۔خطبہ سے پہلے چار سنتیں ادا کریں۔اگر خطبہ شروع ہو چکا ہو تو صرف دوسنتیں ادا کریں اور بعد میں چار سنتیں ادا کریں۔پہلا خطبہ جمعہ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ کے جوا کیلا ہے نہیں کوئی شریک اس کا وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا محمد صلی اللہ بندے ہیں اس کے اور رسول ہیں اس کے اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللَّهِ مِن الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ اس (گواہی) کے بعد پس میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان دھتکارے ہوئے سے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے اس کے بعد سورۃ فاتحہ یا قرآن کریم کا کوئی حصہ پڑھ کر بطور وعظ وقت اور ضرورت کے مطابق مفہوم بیان کرے یا کسی دینی کتاب سے پڑھ کر سنائے۔پہلا خطبہ ختم کر کے چند سیکنڈ بیٹھنے کے بعد دوبارہ کھڑا ہو کر دوسرا خطبہ پڑھے۔www۔alislam۔org دوسرا خطبہ جمعہ الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِيْنُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں ہم تعریف کرتے ہیں اس کی اور مدد چاہتے ہیں اس سے وَنُؤْمِنُ بِهِ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْهِ وَنَعُوذُ بِاللَّهِ اور ہم بخشش مانگتے ہیں اس سے اور ہم ایمان لاتے ہیں اس پر اور ہم تو کل کرتے ہیں اس پر اور ہم پناہ مانگتے ہیں اللہ کی مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اور اپنے برے کاموں سے جس کو ہدایت دے اللہ فَلَا مُضِلَّ لَهُ وَمَنْ يُضْلِلْهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ پس نہیں کوئی گمراہ کرنے والا اسے اور جس کو وہ گمراہ قرار دے پس نہیں کوئی ہدایت دینے والا اسے وَنَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ نہیں کوئی معبود مگر اللہ جوا کیلا ہے نہیں کوئی شریک اس کا وَنَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ یقینا محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بندے ہیں اس کے اور رسول ہیں اس کے عِبَادَ اللهِ رَحِمَكُمُ اللهُ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ اے اللہ کے بندو! رحم کرے تم پر اللہ یقینا الہ حکم دیتا ہے انصاف کا وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنْ الْفَحْشَاءِ اور نیکی کرنے کا اور بہترین سلوک کرنے کا رشتہ داروں سے اور منع کرتا ہے بے حیائی سے