کامیابی کی راہیں (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 22 of 47

کامیابی کی راہیں (حصہ دوم) — Page 22

38 37 باقی رکھیں۔کھانا کھاتے وقت بہت زیادہ نہ جھکیں۔اگر آپ کھانے میں چھیچ یا چھری کانٹے وغیرہ کا استعمال کر رہے ہیں تو خیال رکھیں کہ شور پیدا نہ ہو۔پانی پیتے ہوئے غٹاغٹ ایک ہی سانس میں نہ پی جائیں بلکہ آرام سے دو تین سانس لیکر پئیں اور پانی ختم کرنے کے بعد ے کی آواز نہ نکالیں۔اگر کھانا شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا بھول گئے ہوں تو کھانے کے دوران جب یاد آئے تو بسم اللهِ اَوَّلَهُ وَاخِرَهُ پڑھیں۔جب کھا نا ختم کر چکیں تو الْحَمدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ پڑھیں یعنی تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں فرمانبرداروں میں سے بنایا۔اگر جھولی میں کھانے کے دوران استعمال کا رومال رکھا ہے تو کھانا ختم کرنے پر اسے تہہ کر کے منہ اور ہاتھ صاف کر کے رکھ دیں۔ہاتھ دھو لیں اور کلی کر لیں۔کھانے میں مٹھاس، مرچیں، گرم مصالحے کی کثرت نہ ہو۔کھانا بہت گرم نہ کھایا جائے اور نہ ہی سخت گرم چائے یا دودھ پیا جائے۔اسی طرح شدید ٹھنڈا پانی وغیرہ بھی استعمال نہ کریں۔اگر کھانا اجتماعی ہو جب آپ کھانے کیلئے آئیں تو پہلے بیٹھے ہوئے لوگوں کو الســلام عليــكــم کہیں۔جب آپ ڈش میں سے کوئی کھانے کی چیز یا جگ میں سے پینے کا پانی وغیرہ لیں تو www۔alislam۔org اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈش یا جگ کو دوبارہ اس کی مناسب جگہ پر رکھ دیں نہ کہ اپنے پاس ہی رکھ لیا جائے ورنہ دوسروں کیلئے مشکل پیدا ہوگی۔اگر کوئی مطلوبہ ڈش وغیرہ آپ کی پہنچ سے دور ہے تو کھڑے ہو کر لمبا ہاتھ کر کے اسے حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ جن صاحب کے نزدیک ہے ان سے درخواست کریں کہ وہ آپ تک پہنچا دیں۔کوشش کریں کہ کھانے کے دوران باتیں بہت کم کی جائیں اگر بات کرنی ہو تو نوالہ چباتے ہوئے بات نہ کریں۔بلکہ نوالہ کھا لینے کے بعد بات کریں۔اگر آپ کے ساتھ بزرگ کھانے میں شامل ہوں تو ان کے کھانا شروع کرنے کے بعد کھانا شروع کریں اور کھانا ختم کرنے کے بعد بھی ان کا انتظار کریں لیکن اگر جلدی میں ہیں تو معذرت کر کے اٹھ جائیں۔اگر کھانا ڈائینگ ٹیبل پر ہے تو بیٹھے ہوئے نہایت آرام سے بغیر گھسیٹے کرسی اپنی جگہ پر رکھ کر بیٹھ جائیں اور جب کھانا کھا کر اٹھیں تو کرسی کو آرام سے اٹھا کر میز کے نیچے کر دیں تا کہ دوسروں کیلئے رکاوٹ کا باعث نہ ہو۔کوئی کھانا کھا رہا ہو تو اس کی طرف دیکھتے رہنے سے پر ہیز کریں۔اگر کسی دعوت میں اکیلے شخص کو بلایا جائے تو اکیلے ہی جانا چاہئے۔بن بلائے کسی دعوت میں ہرگز شریک نہ ہوں۔