کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 32 of 41

کامیابی کی راہیں (حصہ اوّل) — Page 32

53 52 پھر جاؤ گے۔جو پھر جائے گا وہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نقصان نہیں کرے گا اور اللہ شکر گزار کو عنقریب جزا دے گا۔مہاجرین وانصار نے متفقہ طور پر حضرت ابوبکر کو خلیفہ منتخب کیا۔حضرت ابو بکر کا لقب خلیفہ رسول اللہ ہوا۔حضرت ابو بکر نے دو برس تین ماہ نو دن خلافت کا کام سرانجام دیا اور وفات پائی۔حضور ﷺ کی وفات کے بعد حضرت اسامہ کالشکر روانہ فرمایا۔زکوۃ روکنے والوں سے جہاد کیا۔نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے بغاوت کرنے والوں سے جہاد کیا۔ایران، جمص ، فلسطین ، دمشق، اردن کی طرف لشکر بھجوائے۔۲۱ جمادی الثانی ۱۳ ہجری شام کے وقت ۶۳ سال کی عمر میں وفات پائی۔حضرت عمرؓ نے جنازہ پڑھایا۔ذریعہ معاش تجارت تھا۔مگر خلافت کے بعد اڑھائی ہزار درہم سالانہ بیت المال سے مقرر ہوئے۔وفات سے پہلے وصیت میں فرمایا کہ میری زمین فروخت کر کے بیت المال سے لی گئی رقم واپس کر دی جائے۔لوگوں کی بکریوں کا دودھ دوہتے۔تجارت کا کپڑا کندھے پر رکھ کر بازار لے جاتے اور فروخت کرتے۔بیماروں کی تیمارداری کرتے۔قبول اسلام کے وقت چالیس ہزار درہم پاس تھے سب راہ خدا میں صرف کر دیئے۔قرآن کریم کو کتابی شکل میں محفوظ فرمایا۔حضرت بلال اور کئی دیگر غلاموں کو خرید کر آزاد کیا۔مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔www۔alislam۔org چہل احادیث میں سے دس احادیث 1 - إِنَّمَا الْاعَمَالُ بِالنِّيَّاتِ اعمال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔2 - الْمُسْلِمُ مِرَاةٌ الْمُسْلِمِ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے۔3 - اَلدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ نیکی بتانے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہوتا ہے۔(مراة - آئینه ) (عِدَةٌ : وعده - الكف : ہاتھ ) 4 - عِدَةُ الْمُؤْمِنِ كَاخُذِ الْكَتِ مومن کا وعدہ ایسا پختہ ہوتا ہے جیسے کوئی چیز ہاتھ میں نقد دے دی جائے۔5 - لَا يَحِلُّ لِمُؤْ مِن أَنْ يَهْجُرَاخَاهُ فَوْقَ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ کسی مومن کیلئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے۔6 - لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَّا يَشْكُرُ النَّاسَ جولوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکریہ ادا نہیں کرتا۔7 - سَيِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمُ قوم کا سردار قوم کا خادم ہوتا ہے۔8 - لَيْسَ الْخَبَرُ كَالْمُعَايَنَةِ سنی سنائی بات خود دیکھنے کی طرح نہیں ہوتی۔9 - خَيْرُ الْأُمُورِ اَوْسَطُهَا کاموں میں سے با برکت وہ کام ہوتا ہے جس میں میانہ روی ہو۔10 - اَلْمَجَالِسُ بِالَّا مَانَةِ مجالس امانت کے ساتھ قائم رہتی ہیں۔