کلید دعوت

by Other Authors

Page 123 of 211

کلید دعوت — Page 123

-6 موسیٰ کے سلسلہ میں ابن مریم مسیح موعود تھا اور محمدی سلسلہ میں میں مسیح موعود ہوں۔سو میں اس کی عزت کرتا ہوں جس کا ہم نام ہوں اور مفید اور مفتری ہے وہ شخص جو مجھے کہتا ہے کہ میں مسیح ابن مریم کی عزت نہیں کرتا بلکہ مسیح تو مسیح میں اس کے چاروں بھائیوں کی بھی عزت کرتا ہوں کیونکہ یہ سب بزرگ مریم بتول کے پیٹ سے ہیں"۔(کشتی نوح صفحه ۲۵۰) سید آل حسن نے بھی عیسائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :- -7 ذرا اپنے گریباں میں سر ڈال کر دیکھو کہ معاذ اللہ حضرت معینی کے نسبت مادری میں دو جگہ تم آپ ہی زنا ثابت کرتے ہو۔پادری عماد الدین کا اقرار استفسار بحوالہ مقدمہ بہاولپور صفحه ۱۳۴) " راحاب تو کسی تھی اور تمر بھی حرام کار تھی بنت سبع بھی بد کار تھی اس نے داؤد سے زنا کیا" بائیبل کا بیان (انجیل متی کی تفسیر صفحہ ۷) 1 یہود نے حضرت مسیح علیہ السلام کی جن دادیوں، نانیوں کو (جو آپ کے نسب نامہ میں درج نہیں) زناکار قرار دیا ہے۔ان کا ذکر بائبل میں مختلف مقامات پر آیا ہے۔مثلاً (1) تمر کے ہاں اپنے خسر یہوداہ کے ساتھ مباشرت سے دو بیٹے (توام) زارح اور فارص پیدا ہوئے"۔( پیدائش (۳۰۱۸-۲۸ : ۳۸) -2 راحاب ایک کسی عورت تھی جس کے ہاں جاسوس چھپے تھے۔یشوع ۱: ۲) -3 " بنت سبع العام کی بیٹی اور حتی اور یاہ کی بیوی تھی داؤد نے اس سے صحبت کی اور وہ حاملہ ہو گئی۔اور پھر اس کے خاوند کو ایک جنگ میں مروا دیا اور اس کی بیوی کو اپنے گھر لے آیا“۔(۲ سموئیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیوں کے آنحضرت ﷺ کی ذات اقدس پر پے در پے گندے جملوں اور گالیوں سے تنگ آکر الزامی جواب والا طریق اختیار کیا۔اور ان کی ہی کتب سے ان کا چہرہ دکھایا آپ فرماتے ہیں۔یہ طریق ہم نے چالیس برس تک پادری صاحبوں کی گالیاں سن کر اختیار کیا ہے۔انور القرآن نمبر ۲ صفحہ (IF پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائیوں کو ان کا چہرہ ان کے آئینے میں دکھایا ہے اور نقل کفر کفر نه باشد۔