کلید دعوت — Page 122
اولاد اعتراض حضرت مسیح موعود کی کتاب انجام آتھم سے یہ حوالہ " آپ کا (یعنی حضرت عیسی کا خاندان بھی نمایت پاک اور مظہر ہے۔تین دادیاں اور نانیاں زنا کار اور کسی عورتیں تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا" درج کر کے آپ پر توہین مسیح علیہ السلام کے مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔التزامی جواب 1 "هذا ما كتبنا من الاناجيل على سبيل الالزام وانا نكرم المسيح ونعلم انه كان تقيا و من الانبياءا لكرام ابلاغ صفحه ۷۹ از حضرت مسیح موعود) یعنی ہم نے یہ سب باتیں از روئے اناجیل بطور الزام خصم لکھی ہیں ورنہ ہم تو مسیح کی عزت کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ پارسا اور برگزیدہ نبیوں میں سے تھے۔-2 " ہمیں پادریوں کے یسوع اور اس کے چال چلن سے کچھ غرض نہ تھی۔انہوں نے ناحق ہمارے نبی کو گالیاں دیگر ہمیں آمادہ کیا کہ ان کے یسوع کا کچھ تھوڑا سا حال ان پر ظاہر کریں"۔(ضمیمه انجام آتھم صفحه (۸) -3 ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان مقدس کا بہر حال لحاظ ہے سخت الفاظ کے عوض میں ایک فرضی مسیحی کا بالقابل ذکر کیا گیا ہے۔اور وہ بھی سخت مجبوری سے"۔(مکتوبات احمد جلد ۳ صفحه (۱۴) -4 عیسائی لوگ در حقیقت ہمارے اس عیسی علیہ السلام کو نہیں مانتے جو اپنے تئیں صرف بندہ اور نبی کہتے تھے بلکہ ایک شخص یسوع کو مانتے ہیں اور کہتے ہیں اس شخص نے خدائی کا دعوی کیا پڑھنے والوں کو چاہئے کہ ہمارے بعض سخت الفاظ کا مصداق حضرت عیسی علیہ السلام کو نہ سمجھ لیں بلکہ وہ کلمات یسوع کے متعلق لکھے گئے ہیں جس کا قرآن و حدیث میں نام و نشان نہیں" ( آریہ دھرم ٹائیٹل پیچ آخر) - ہم نے اپنے کلام میں ہر جگہ عیسائیوں کا فرضی مسیح مراد لیا ہے اور خدا تعالٰی کا ایک عاجز بندہ عیسی بن مریم جو نبی تھا جس کا ذکر قرآن میں ہے۔وہ ہمارے درشت مخاطبات میں ہرگز مراد نہیں"۔تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۶۵٬۶۴)