کلید دعوت

by Other Authors

Page 109 of 211

کلید دعوت — Page 109

ملی تھی۔مولوی محمد حسین بٹالوی کا اعتراف کتاب ہندوستان کی پہلی اسلامی تحریک صفحه (۳۹) اراضی جو خدا تعالٰی نے گورنمنٹ سے مجھے دلوائی ہے چار مربع ہے از انجملہ دو مربعوں کی کاشت زمین انتظام کا اختیار حافظ عبد الشکور اور اس کے بھائیوں کے سپرور ہے۔دو مربعوں کی کاشت وغیرہ کا اختیار عبدالرشید اور اس کے بھائیوں کے سپر د ر ہے" (اشاعتہ السنہ صفحہ نمبرا جلد ۱۹ اگر حضرت بانی جماعت احمدیہ اور آپ کی جماعت انگریز کا خود کاشتہ پودا تھی تو؟ حضرت بانی جماعت احمدیہ کو حکومت کا باغی مولوی صاحبان کیوں قرار دیتے رہے اور افسران بالا کو آپ کے خلاف کیوں ابھارتے رہے۔و انگریز حکومت نے کیوں نہ ایسی باتیں سکھلائیں جن سے گورنمنٹ کی تائید ہوتی۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے کیوں انگریزی حکومت کے خدا کو مارا بلکہ زندہ رہنے دیتے۔حضرت بانی جماعت احمد یہ کیوں پادریوں سے مباحثے کرتے رہے اور انہیں ہر جگہ شکست سے دو چار ہونا پڑا۔حضرت بانی جماعت احمدیہ پر کیوں جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور آپ کو عدالتوں میں کیوں لایا گیا۔ہ امرتسر کے ڈی۔ہی۔اے مارٹینو نے حضرت بانی جماعت احمدیہ کے خلاف قاعدہ وارنٹ گرفتاری کیوں جاری کیا۔قادیان جانے والوں اور حضرت بانی جماعت احمدیہ سے ملنے دانوں کے نام کیوں نوٹ کرتے تھے اور خفیہ رپورٹیں کیوں حاصل کی جاتی تھیں۔جب سرو گلس صاحب گورداسپور آئے تو پادریوں نے انہیں بار بار کیوں کہا کہ مرزا غلام احمد ہمارے دین کی ہتک کرتا ہے۔اسے کسی نہ کسی طرح ضرور سزا ملنی چاہئے۔مقدمہ قتل میں پادری ڈاکٹر کلارک حضرت بانی جماعت احمدیہ کی مدد کرتا لیکن اس نے مخالفت کی اور اس کی تائید مولوی محمد حسین بٹالوی نے کی۔کیا یہ ایجنٹوں والا سلوک ہے۔کیا خود کاشتہ پودا کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔ہرگز نہیں ہرگز