کلام محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 302

کلام محمود — Page 265

۲۶۵ ۱۹۲ جناب مولوی تشریف لائیں گے تو کیا ہو گا دہ بھڑکائیں گے لوگوں کو مگر اپنا خدا ہو گا میں ہو گا نا۔غصہ میں وہ ہم کو گالیاں دیں گے سنائیں گے وہ کچھ پہلے نہ جو ہم نے سُنا ہو گا ہم اُن کی تلخ گفتاری پہ ہرگز کچھ نہ بولیں گے جو بگڑے گا تو اُن کا منہ۔ہمارا ہرج کیا ہو گا دہ کافر اور ملحد ہم کو بتلائیں گے منبر پر ہمارے زندقہ کا فتویٰ سب میں برملا ہو گا کہیں گے قتل کرنا اس کا جائز بلکہ واجب ہے جو اس کو قتل کر دے گا وہ مجنوبِ خُدا ہو گا ہو۔اس کا مال ٹوٹے گا وہ ہو گا داخل جنت جو حملہ اس کی عزت پر کرے گا با صفا ہو گا جو اس کے ساتھ چھو جائے اچھوتوں کی طرح ہو گا جو اس سے بات کرے گا وہ شیطاں سے بُرا ہو گا اخبار الفعل ربوده ۱۲۰۰ جون سنتر -