کلام محمود — Page 172
1۔4 میری مریم گھر سے میرے وُہ گلزار گیا دل کا سکھ بہ ئین اور قرار گیا شکراتے ہوئے ہوا رخصت ساتھ اس کے میں اشکبار گیا باغ ہونا ہوا مراجب سے ر سبز و بار دار گیا اب تو ہم ہیں جنزاں ہے، نالے ہیں بلبلو ! موسم بہار گیا ہو گیا گل دیا میرے گھر کا امن اور بیین کا حصار گیا نغمہ ہائے چمن ہوئے خاموش کیا ہوا کس طرفہ ہزار گیا آہوئے عشق رہ گیا باقی عنبریں مود مشک بار گیا درد ہی درد رہ گئی ہے اب میں دنیا کا سب خُمار گیا وہ گئے تھے تو خیر جانا تھا دل پہ کیوں میرا اختیار گیا ہر طرف سے رہا مجھے گھاٹا دل گیا دل کا اعتبار گیا اے خُدا اس کا چارہ کیا جس کا غم کے بڑھتے ہی غمگسار گیا سانس رکتے ہی اس کا اے محمود تیر اک دل کے آر پار گیا حضرت سیده مریم بگم مرحومه (امیر طاہر) اخبار الفضل جلد ۲۲ - ۲۴ مئی ۲